PRESS RELEASE DATED 25.12.2021 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(695)

25-12-2021

بہاول پور()ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاکر سمس تہوار کے حوالے ضلع کے چرچ ہائے کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں،مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان ،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع کے مختلف چرچ ہائے کا وزٹ کیااورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جس میں سٹی سرکل کا "A" کیٹگری کاسینٹ ڈومینک چرچ ماڈل ٹائون اے علاقہ تھانہ کینٹ بھی شامل ہے۔ڈی پی او کوچرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ بھی دیں ۔ڈی پی او نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکا ہے۔کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع بھر میں44 پروگرامز کاانعقاد کیا گیا، جن پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز سمیت 01 ہزار کے قریب پولیس افسرن واہلکاران نے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ چرچ ہائے کے ساتھ چھتوں پر بھی سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے چرچ ہائے کی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دیں،چرچ ہائے میںداخل ہونے والوں کی ایس اوپی کے مطابق تلاشی لی گئی جبکہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے حوالے سے واک تھرو گیٹ ،میٹل ڈیٹیکٹر اوربیرئیرز کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ۔دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیںکی جائے گی۔مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ اورپولیس موبائلز کی پیٹرولنگ بھی کی جارہی ہے۔ 25 دسمبرکو عام تعطیل اور کرسمس تہوار کے پیش نظر تفریحی مقامات چڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا،SSورلڈ اور دیگر پبلک مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات کیے گیے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں کنڑول روم قائم کیا گیا ہے،ٹیلی فون نمبر9250363-062 اور ریسکیو15پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(696)

25-12-2021

بہاول پور()پولیس تھانہ بغدادالجدیدکی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی،ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ  میں ملوث کیٹگریAکامجرم اشتہاری11سال بعدگرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، آزاد مجرمان اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ بغدادالجدیدنے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے مجرم اشتہاری سرورکو11سال بعدگرفتارکرلیا۔گرفتارمجرم اشتہاری سے مزیدا ینٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سب کوگرفتارکیا جارہاہے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

Saturday, December 25, 2021