PRESS RELEASE DATED 26.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(697)
26-12-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(698)
26-12-2021
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات اور دائو پرلگی رقم برآمد،مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ بغدادالجدید، عباسنگر، صدریزمان ، عنایتی ، صدرحاصل پور، قائم پور، کوتوالی، سٹی احمدپورشرقیہ اورخیرپورٹامیوالی نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدیاسر، مبارک ، مہران عارف، محمدعابد، محمداسلم ، وقاص،محمدسلیمان، محمدلقمان، محمدیوسف، شاہد اورمحمدرمضان کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے313 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ بغدادالجدید، سمہ سٹہ اورصدربہاول پورنے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان راحیل حسن ، محمداعجاز، ممتازحسین اورمحمدآصف کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1250 گرام چرس برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ عنایتی نے قمارباز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمردرازاورنسیم عباس کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم اوربلیئڑڈ سامان برآمدکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

Sunday, December 26, 2021