PRESS RELEASE DATED 27.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(699)

27-12-2021

بہاول پور()پولیس کی مجرمان اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،قتل کے مقدمہ میںملوث اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری سمیت36ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات،دائوپرلگی رقم اورغیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس تھانہ ڈیراور نے مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگری A کے مجرم اشتہاری محمدماجد کو 03 سال بعد گرفتارکرلیا،جس سے دوران اینٹروگیشن واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور جبکہ اسی طرح پولیس تھانہ سٹی یزمان نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹگریB کے 02 مجرم اشتہاری عثمان علی اورمحمدمجید کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ صدر بہاول پور، نوشہرہ جدید اورکوتوالی نے جواریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عمران،محمدرمضان،محمدمدنی،شبیر حسین،محمدشہزاد،طالب حسین،محمداسلم، محمدشہزاد،محمدبشیر،اللہ بچایا،محمدلطیف،رب نواز،محمدعابد ، محمدساغر اورمحمدظفر کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 15350 روپے دائو پرلگی رقم ،تاش کے پتے اورپرچی جواء سامان برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ کوتوالی،کینٹ،اوچ شریف،ہیڈراجکاں،سٹی حاصل پوراورصدرحاصل پورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمداشرف،محمدنوید،محمددانش،محمدآصف،فیضان منظور،نعیم لیاقت،محمدندیم اورثاقب علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے370 لیٹر شراب ،200 لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ ہیڈراجکاں،کینٹ،صدربہاول پوراورخیرپورٹامیوالی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ذوالفقار علی ، محمدعباس، محمدذیشان اورعامر شاہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1270 گرام افیون اور3792 گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ سمہ سٹہ،اوچ شریف ،سٹی یزمان،صدریزمان،عنایتی اورسٹی حاصل پور نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدسجاد ،محمدشہزاد،دلاور حسین،سرداراحمد،محمدسعیداورمحمدمہران کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے06 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

-------------------

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(700)

27-12-202

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی اپنے دفترمیں کھلی کچہری،متعدد شہریوںکی شرکت،میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے،ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،متعددشہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

---------------

 

 

Monday, December 27, 2021