PRESS RELEASE DATED 28.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(701)

28-12-202

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پرپولیس افسران واہلکاران کی صلاحیت کو اجاگرکرنے کے لیے فائرنگ رینج پرسالانہ فائرنگ پریکٹس کاانعقادکیاگیا،ملکی صورت حال،دہشت گردی اوروقت کا تقاضہ ہے کہ پولیس کو ہروقت الرٹ رہنا چاہئے،پولیس اہلکاروں کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدمات کو یقینی بنایاجائے گا،ڈی پی او

تفصیل کے مطابق ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرپولیس افسران واہلکاران کے لیے سالانہ فائرنگ پریکٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کے تمام افسران و اہلکاروںنے مرحلہ وارروزانہ کی بنیادپر فائرنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔افسران اور اہلکاروںکوتمام قسم کے اسلحہ کی ماہر فائرنگ انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی مشق کروائی گئی۔سالانہ چاند ماری کا مقصد پولیس فورس کے اسلحہ کے استعمال میں مزید بہتری لاناہے۔ ویپن ہینڈلنگ اور نشانہ میں مہارت کسی بھی فورس کاخاصہ ہوتا ہے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے جاری پیغام میںکہا کہ کہ سیکھنے کا عمل انسان کو مکمل کرتا ہے ۔پولیس اہلکاروں کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدمات کو یقینی بنایاجائے گا۔ملکی صورت حال اور دہشت گردی کے پیش نظر پولیس کو ہروقت الرٹ رہنا چاہئے اور وقت کا تقاضہ بھی ہے کہ پولیس کے جوان اپنے پیشہ وارانہ امور کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔

جامحمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(702)

28-12-2021

بہاول پور()سٹیٹریفک پولیس کاضلع میںمختلف مقامات پرٹریفک،سموگ اوردھند سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے پروگرامزکے انعقادکاسلسلہ جاری،مہذب شہری ہونے کے ناطے ہمیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے،سموگ اوردھند کے موسم میں گاڑی چلاتے وقت تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کریں،سموگ کے دوران فیس ماسک اورگلاسز کا استعمال ضرورکریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان، انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس کاٹریفک قوانین ،سموگ اوردھندسے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔اس مہم کے تحت سٹی ٹریفک پولیس نے ضلع میں مختلف مقامات پر ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سیفٹی ماسک کے استعمال اور اسکی افادیت بارے بتایا ۔روڈ یوزرز اورڈرائیورحضرات کو تلقین کی گئی کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں ،حادثات سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگوائیں یا پھر ہیڈ لائٹس پر ییلو پیپر چسپاں کریں،انہوں نے مزید کہا کہ سفرکرتے وقت سموگ اوردھند کے دوران تمام تراحتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں۔ ٹریفک سگنل وقوانین کی پاسدار ی کریں،موٹرسائیکل چلانے والے سائیڈویومررز ضرورلگوائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا پتہ چل سکے ۔بعدازاں سلوموونگ گاڑیوں پر ریفلکٹر اسٹیکر چسپاں کئے گئے اور انہیں اشارے درست کروانے کی تلقین کی گئی جبکہ روڈیوزرز اورڈرائیواحضرات کے ساتھ سموگ/دھند میں حادثات سے بچائو کیلئے آگاہی واک بھی کی۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اورلاعلمی ہے، دھند اورسموگ کے دوران تمام تر احتیاطی تدبیر اختیار کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

Tuesday, December 28, 2021