PRESS RELEASE DATED 29.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(703)
29-12-2021 
بہاول پور()ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری،21ملزمان گرفتار،345 لیٹر شراب،150 لیٹرلہن ،02 چالوبھٹیاں،1480 گرام چرس،10عددپسٹل30 بور،01 رپیٹر12 بور اور01 بندوق12 بور برآمدکرلی۔مقدمات درج، سماج دشمن عناصر کو معاشرے کے لیے ناسورنہیں بننے دیاجائے گا، انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان ، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی،ڈیر ہ نواب صاحب،نوشہرہ جدید، صدراحمدپورشرقیہ اورعنایتی نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدندیم،عدنان، محمدعامر، محمدعرفان، محبوب احمد اورالطاف حسین کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے345 لیٹر شراب ،150 لیٹر لہن اور02 چالوبھٹیاں برآمدکرلیںجبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم کاشف بشیر کو بھی گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی اورنوشہرہ جدید نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارباب ارتضاء اورظہور احمد کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1480گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ صدربہاولپور،مسافرخانہ،صدراحمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدید، خیرپورٹامیوالی،سٹی حاصل پورسمہ سٹہ،اوچ شریف،ڈیراورصدرحاصل پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدسعید،محمد صدام، محمدطارق، پرویزاقبال، محمداحمد، سجادمقصود،محمدافضل،محمدمداح،کالے خان(فرار)،ضیاء الحق،محمدزاہداورمحمددلشادکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے10عددپسٹل30 بور، ایک رپیٹر12 بور اورایک بندوق 12 بور برآمدکرلی۔ ضلعی پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے ۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کو معاشرے کے لیے ناسورنہیں بننے دیاجائے گا، انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(704)
29-12-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،پچھلے دوروزکے دوران72شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،متعلقہ افسران کو فون کال پر احکامات جاری،جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان ،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میںمنعقد کی جانے والی کھلی کچہری کاتسلسل جاری،گزشتہ02روزکے دوارن72 شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کارخ کیا،ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو لائیو کالزپرلیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ درخواستوں پرمتعلقہ ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کوکارروائی کرنے اور رپورٹس بھجوانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تمام درخواست دہندہ شہریوں کو دیے گئے وقت پر سنا جائے، ڈی پی او نے شہریوں سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے کیلئے کھلے ہیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------

Wednesday, December 29, 2021