PRESS RELEASE DATED 30.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(705)
30-12-2021 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پرنیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل،ضلع میں62پکٹس قائم ہونگیں،جن پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت 800 کے قریب پولیس افسران واہلکاران تعینات ہونگے۔ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس اورسادہ کپڑوں میں اہلکاران بھی اپنے فرائض سرانجام دینگے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی ،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی ،آتش بازی اوردیگر قانون شکنی کرنے والے عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پرضلع بھر میںایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت800 کے قریب پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ سا تھ ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ اورشہرو ضلع بھر کے مختلف مقامات پر قائم کی گئیں62 پکٹ ہائے /پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اونے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ٹریفک پولیس کا عملہ اہم رش والی جگہوں ، چوکوں اور پلازوں و دیگر اہم پوائنٹس پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنائیں ۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز جاری کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنائیں۔زہریلی شراب کی تیاری اورخرید وفروخت کے علاوہ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔نشہ آوور اشیاء خصوصاًشیشہ کے استعمال اورخرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔جبکہ موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکالنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے، سکیورٹی آرڈر کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شرپسند ، تخریب کار، شدت پسندعناصر زاور دہشتگردوں پر کڑی نظررکھی جائے،اس بارے میں کسی بھی معلومات کی صور ت میںافسران فوری طور پر موقع پر جاکر کارروائی کریں۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انچارج ایلیٹ، انچارج ڈولفن اسکواڈ، انچارج محافظ اسکواڈنیوائیرنائٹ کو اپنی ٹیموں کے ساتھ موجود رہیںگے۔ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میںکنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے اس نمبر پر062-9250363یا ریسکیو15 پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-----------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(706)
30-12-2021
بہاول پور()پولیس کی منشیات فروشوں،قماربازوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار، منشیات،ناجائز اسلحہ اوردائو پرلگی رقم برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردارعلی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ بغدادالجدیدنے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رشید احمد،محمدصابر،محمداظہر اورمحمدرفیق کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ پولیس تھانہ کینٹ،صدریزمان اورسٹی حاصل پورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدامجد،شیر زمان،محمدرئیس،محمدجابر اورمحمدسجاد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے161لیٹر شراب،25لیٹرلہن اور01چالوبھٹی برآمدکرلی، پولیس تھانہ عنایتی، سٹی حاصل پوراورقائم پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان یاسرعلی،محمدعلی،ملازم حسین اوراللہ رکھا کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔ پولیس تھانہ اوچ شریف نے منشیات فروش ملزم محمدطارق کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے260 گرام چرس برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-----------------

Thursday, December 30, 2021