PRESS RELEASE DATED 31.12.2021 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(707)

31-12-2021

بہاول پور()پولیس تھانہ مسافرخانہ پولیس کی اہم کارروائی ،کزن کی قانونی مددکرنے پرحسد کی آگ میں رشتہ دارکوقتل کرنے والے04سفاک ملزمان گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،ڈی پی اونے پولیس تھانہ مسافرخانہ کی کارکردگی کوسراہااورشاباش دی، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرکے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی'' جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ''کے تحت ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ مسافرخانہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کزن کی قانونی مددکرنے پر حسد کی آگ میں رشتہ دار کوقتل کرنے والے 04 نامزدملزمان کوگرفتارکرکرلیا۔مزید اینٹروگیشن جاری،مدعی مقدمہ محمدساجد نے پولیس تھانہ مسافرخانہ کو درخواست دی کہ کام سے فارغ ہوکر اڈہ مسافرخانہ برادرم محمدجعفر کی دوکان پر پہنچا، وہاں پر گواہان مسمیان محمدشفیق اورمحمدصدیق پہلے سے موجود تھے۔ تھوڑی دیر محمدجعفر نے اپنی دوکان سے کریانہ بند کی اوروہاں سے ہم اپنے اپنے موٹرسائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہوئے،محمدجعفر کچھ فاصلے پر ہم سے آگے تھا کہ اچانک دوموٹرسائیکل پر سوار ملزمان محمدعارف،محمدآصف، راشد ،احمدبخش معہ دو کس نامعلوم اشخاص آگئے ،برادرم کو روک لیا،میرے اورگواہان کے دیکھتے ہی دیکھتے ملزم محمدعارف نے برادرم کو چھاتی پر فائرماراجوکہ بائیں جانب لگا،ملزم راشد نے فائر مارا جوکہ برادرم کوسامنے چہرے پرلگا اوربرادرم سڑک پر گرگیاتودونوں ملزمان نے اس کی کمرپر ایک ایک فائر مارا ،ہم نے نزدیک جانے کی کوشش کی توملزمان نے ہمیں جان سے ماردینے کی دھمکی دی اوردیگر ملزمان برادرم کوتھڈے مارتے رہے ۔فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موٹرسائیکل پر مسافرخانہ کی طرف فرار ہوگئے۔جس پر پولیس تھانہ مسافرخانہ نے کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوسرکل صدر بہاول پور کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی ، جنہوںنے شب وروز کی محنت اورجدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے کزن کی قانونی مددکرنے پر حسد کی آگ میں رشتہ دار کوقتل کرنے والے چاروں نامزد ملزمان محمدعارف، محمدآصف ،راشد اوراحمد بخش کو گرفتارکرلیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے پولیس تھانہ مسافرخانہ کی تمام ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرارد یا اورشاباش دی۔ڈی پی اومحمد نے اپنے پیغام میں کہ ہے کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔ایسے عناصر کے وجہ سے معاشر ے کو بدامنی کا شکار نہیں ہونے دیاجائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(708)

31-12-2021

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم،نیوائیر نائٹ کے حوالے سے میٹنگ،نیوائیرنائٹ کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔ جرائم کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام میں احساس تحفظ اورکمیونٹی پولیسنگ وپبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او۔ 

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان و ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے شہید کانسٹیبل محمدلطیف کانفرنس ہال میں ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم اورنیوائیرنائٹ کے حوالے سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی طرف سے مجرمان اشتہاری و سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری شدہ کمپین کے علاوہ تھانہ جات میں گائیڈبک برائے تکمیل رجسٹرڈ پر من وعن عمل درآمدکیاجائے۔ احکامات پر سستی ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں،غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے بازپرس کی جائے گی۔ پولیس اور شہریوں کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے۔مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے جلد ازجلدمقدمات کویکسو کریں،کرپشن، بدعنوانی، اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں۔ کھلی کچہری سے آنی والی درخواستوں کو خود سن کران کی داد رسی کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم میں واپس رپورٹ بھجوائیں،مجرمان اشتہاری،مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لایا جائے،چھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور اورمزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے، شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار15پرموصول ہونے والی کالزپر فوری ریسپانس کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں،گشت کے نظام کو موثر بنائیں۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیے۔ڈی پی اونے نیوائیرنائٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنائیں۔زہریلی شراب کی تیاری اورخرید وفروخت کے علاوہ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔نشہ آوور اشیاء خصوصاًشیشہ کے استعمال اورخرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔جبکہ موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکالنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے، انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شرپسند ، تخریب کار، شدت پسندعناصر زاور دہشتگردوں پر کڑی نظررکھی جائے،اس بارے میں کسی بھی معلومات کی صور ت میںافسران فوری طور پر موقع پر جاکر کارروائی کریں۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(709)

31-12-2021

بہاول پور()ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روزشہریوں کے مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہریاں،میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری شامل ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں،کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹاناہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے مساجدمیں جمعتہ المبارک کے موقع پرکھلی کچہریاں لگائیں،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں مطمئن کیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ مختلف اوقات و مقامات پر شہریوں کو کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سنااورحل کیا جائے گا، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترمیں روزانہ کی بنیاد پرشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سن رہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

-------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(710)

31-12-2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی سربراہی میں پولیس کی چائلڈ ابیوز(بچوں کے ساتھ زیادتی) کیسسز کے حوالے سے اہم کامیابی،پولیس تھانہ قائم پورکی بہترین تفتیش کی بدولت کم عمر بچی سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کوعمرقیدکی سزا،پولیس کی بہترین تفتیش،میٹیریل ،ٹیکنیکل شہادتوں کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کیا،یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ایسے عناصراپنے منطقی انجام پہنچنے سے کوئی بھی دیگر شخص آئندہ ایسی جرأت نہیں کرسکے گااورمعاشرے کو بدامنی کا شکارنہیں ہونے دیاجائے گا ،ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی،پولیس تھانہ قائم پور کی حدود میںملزم محمدرضوان نے کمر عمر بچی سے زیادتی کی تھی،جس پر فوری طورپرپولیس تھانہ قائم پورنے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹرکیا۔ٹیم کی شب وروز کی محنت سے مقدمہ میں ملوث محمدرضوان کو گرفتارکیاگیا۔پولیس تھانہ قائم پورنے بہترین حکمت عملی کے تحت تفتیش کو عملی جامہ پہنچاتے ہوئے عدالت میںتمام میٹیریل اورٹیکنیکل شہادتوںسمیت ملزم کوپیش کیا۔عدالت نے ملزم کے عمر قیدکے احکامات جاری کردئیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے پولیس تھانہ قائم پورکی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی،پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے،یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ایسے واقعات رونما ہونے سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوجاتاہے ،ایسے عناصر اپنے منطقی انجام پہنچنے سے کوئی بھی دیگر شخص آئندہ ایسی جرأت نہیں کرسکے گا۔جدید اورسائنسی طریقہ کارکے مطابق تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ایسے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا نے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جام  محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------------

Friday, December 31, 2021