PRESS RELEASE DATED 01.01.2022 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(01)
01-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی نئے سال کے پہلے دن کھلی کچہری،کثیر تعدادمیں شہریوں کی شرکت، مئی 2021ء سے لیکرسال کے آخری دن تک 172 کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا ،جس میں 5680 شہریوں نے شرکت کی،جن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا۔شروع دن سے لیکر تعیناتی کے آخری دن تک شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں،شہریوں نے اپنے مسائل حل ہونے پرڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا،ڈی پی اونے سول سوسائٹی اورتمام شہریوں کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلے کونئے سال کے پہلے دن بھی جاری رکھا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی اونے ماہ مئی2021 ء سے لیکرسال کے آخری دن تک 172کھلی کچہریاں لگائیں،جس میں 5680شہریوں نے شرکت کی جن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاگیا۔کھلی کچہری شہریوںکے سامنے انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے جبکہ درخواستوں پر افسران کو دئیے گئے ٹائم میں واپس ڈی پی اوآفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں رپورٹ بھجوانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ اس کے برعکس کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلبی کی گئی۔کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر ان کافالو اپ لے کر درخواستوں پر کی گئی کارروائیوں کے متعلق انہیں آگا ہ بھی کیا۔مزید ایسے شہریوں کی رہنمائی بھی کی گئی جن کی درخواستیں پولیس سے متعلقہ نہ تھیںاورانہیں متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی پی اونے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے لیکرتعیناتی کے آخری دن تک شہریوںکے مسائل کااولین ترجیح ہے،دوردرازسے آنے والے،معذور،نابینااوربزرگ شہریوں کوترجیح بنیادوں پر سن کے ان کے مسائل کو حل کیا جارہاہے جبکہ کھڑے رہ کر طویل دورانیہ تک کھلی کچہری میں شریک آخری شہری تک سب کی بات کوتفصیل سے سنا اوران کے مسائل کو حل ودادرسی کرتے ہوئے واپسی رپورٹ منگو اکر انہیں آگاہ بھی کیا جارہاہے۔میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ روایتی طریقہ کار کو ختم کرکے سب کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جارہاہے۔ کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈی پی اوکا خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی اونے بہاول پور کے تمام شہریوں ،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیا جس کی وجہ سے کھلی کچہری بہاول پورمیں مقبول ایونٹ ہونے کے ساتھ شہریوں کی فوری داد رسی ممکن ہورہی ہے،پولیس کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں کہ لوکل لیول پر معاملات کا حل ہونے سے ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا ہے۔شہریوں کے میرٹ پربروقت انصاف فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(02)
01-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نیوایئرنائٹ کے حوالے سے رات بھر ضلعی پولیس کو لیـڈکرتے ہوئے فیلڈ میں موجود رہے، افسران وجوانوں کوناکہ بند ی سمیت دیگر اہم پوائنٹس پر چیک کرتے رہے، پولیس نے ون ویلنگ سمیت سماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے44ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضہ سے2902لیٹرشراب،492لیٹرلہن،04چالوبھٹیاں،1520گرام چرس،دائوپرلگی رقم70ہزار روپے، 07عددپسٹل30بور،01 عددریوالور،پتنگوںسمیت دیگرسامان برآمدکرلیا،مقدمات درج،نیو ایئر نائٹ پر پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تعاون کرنے پر سول سوسائٹی کا کردار لائق تحسین ہے،ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزداراورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردارعلی خان کی نیو ایئرنائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمدفیصل کامران رات بھر ضلعی پولیس کولیڈ کرتے ہوئے فیلڈ میں موجودرہے، افسران وجوانوں،ناکہ بندی، پٹرولنگ گاڑیوں،ایلیٹ فورس،ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ،ٹریفک پولیس کوچیک وہدایات دیتے رہے۔ جس کی بدولت قانون شکنی کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بہاول پور پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوںسمیت سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 44 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 09 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2902 لیٹر شراب ،492 لیٹرلہن اور04 عددچالوبھٹیاں آلات کشید شراب برآمدجبکہ شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے والے ملزم کوبھی گرفتارکرلیا۔قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائوپرلگی رقم70ہزار روپے اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1520 گرام چرس برآمدکرلی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے07 عددپسٹل30 بور اور01 عددریوالور32 بور برآمدکرلیا۔ اسی طرح دیگر کارروائیوں میںکائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت04،ون ویلنگ کرنے والے02،تیزرفتاری سے  ڈرائیونگ کرنے والے02،سائونڈسسٹم کے تحت 01جبکہ اینٹی سموکنگ ایکٹ کے تحت10 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی، بہاولپور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے تا کہ ایک ذمہ دار شہری بن کر اس ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار نبھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر امن وامان کے قیام کے لیے پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا۔سول سوسائٹی نے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا،جس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نا ہواجس پر سو ل سوسائٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(03)
01-01-2022 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کا تھانہ صدر بہاول پوراورمسافرخانہ کا سرپرائز وزٹ،ریکارڈ ، حوالات ،فرنٹ ڈیسک اورمال خانہ کا ملاحظہ کیا، تھانہ پر آئے ہوئے شہری سے معاملہ دریافت کرکے فوری داد رسی کی ہدایت کی ، امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، تھانہ پر آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ، ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں،ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پبلک سروس ڈیلوری پالیسی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے دو تھانوں صدربہاول پوراورمسافرخانہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ڈی پی او نے حوالات میں بند افراد کو لسٹ کے مطابق کاونٹر چیک کیا اور کہا کہ غیر قانونی حراست پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ ،صفائی ستھرائی اورمال خانہ کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات اور ان کے ملزمان کی گرفتاریوں کو ممکن بناتے ہوئے کو ہر صورت جلدسے جلد مقدمات کویکسو کریں۔ تھانہ پر آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ۔ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

----------------------

 

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(04)
01-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل کامران کا محکمہ سے ریٹائرڈہونے والے والی بال کے کھلاڑی وٹریفک کانسٹیبل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام،محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہوتے ہیں ،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی اونے کانسٹیبل کوپھولوں کا گلدستہ اوریادگاری شیلڈ بھی دی۔
 تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدفیصل کامران نے سٹی ٹریفک پولیس کے دفتر میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے والی بال کے کھلاڑی ٹریفک کانسٹیبل ریاض احمدکے اعزاز میں سادہ پرُوقارالوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ڈی پی اونے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہوتے ہیں،ان پر محکمہ کو فخر اورناز ہوتاہے،پولیس سے ریٹائر ڈہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبرہوتاہے،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کانسٹیبل نے محکمہ پولیس میں60 سال سروس پوری کی ہے جس کو آج عزت وا حترام سے سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے الوداع کیا جارہاہے جو کسی بھی ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لیے ایک اعزاز ہوتاہے،آپ کے لیے ہمیشہ ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں،پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پولیس ویلفیئر مرکزپررابطہ کرسکتے ہیں،آخر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈی پی اونے پھولوں کا گلدستہ اوریادگاری شیلڈ بھی دی اوران کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

---------------------

Saturday, January 1, 2022