PRESS RELEASE DATED 03.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(07)

مورخہ  03-01-2022

بہاول پور ( )سالانہ پولیس پراگریس رپورٹ سال 2021؁ء 

تفصیل کے مطابق بہاول پور میں گزشتہ سال2021 ؁ء میں16127مقدمات درج رجسٹرہوئے۔ جن میں سے1045 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔ان میں ملوث33464ملزمان میں سے21172ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں۔عدالتی مفروران ومجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ''اے''کیٹیگری کے233اور''بی''کیٹیگری کے2369سمیت 2602 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ 

 اسی طرح''اے''کیٹیگری کے30اور''بی'' کے321سمیت 351 عدالتی مفروران  کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی وغیرہ کی مختلف وارداتوں میں ملوث35گینگز کو گرفتار کر کے 123ملزمان کو گرفتار کیا۔جن سے102پرانے اور266نئے مقدمات ٹریس ہوئے۔ان گینگز سے17499420/-روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرنے کے علاوہ دیگر ملزمان سے115537308/- روپے کا مال مسروقہ،نقدی،طلاعی زیورات،وہیکلز اورمال مویشی وبرآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے1638مقدمات درج رجسٹرکئے اور1802ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے03کلو188گرام آئس،833کلو244گرام چرس،05کلو285گرام افیون، 07کلو40گرام ہیروئن، 934 کلو250گرام بھنگ،48125 لیٹر شراب،16113لیٹر لہن اور214چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے1049مقدمات درج رجسٹر کرکے ان میں ملوث1049ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے14کلاشنکوف،37رائفل،89گن/ریپیٹر ،35ریوالور،869پسٹل اور08کاربین سمیت4641گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیں۔قتل کے87 مقدمات میں259ملزمان گرفتار جبکہ05مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں۔ اقدام قتل کے119مقدمات میں367ملزمان گرفتار جبکہ07مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں۔اسی طرح ضررکے485مقدمات میں سے16مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج جبکہ ان مقدمات میں1495ملزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں۔اغواء/ زناء کے885مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جن میںسے442مقدمات خارج ہوئے اور1552ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ریپ کے242مقدمات درج رجسٹرکئے گئے جن میں سے50مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج اور331ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح گینگ ریپ کے11مقدمات درج رجسٹر ہوئے، جن میں سے 02 مقدمات جھوٹے ہونے کی بنا پر خارج اور 31 ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کییگئے۔قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے186 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث843 ملزمان کو گرفتارکیاجاچکاہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر308 مقدمات میں308 ملزمان ہی کو گرفتارجبکہ عارضی رہائش کے کوائف نہ جمع کرانے پر102 مقدمات میں224ملزمان کو گرفتارکرکے پیش عدالت کیا جاچکاہے۔ 

              جام محمدساجد

       (پبلک ریلیشنز آفیسر)

      دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور

              03006724248  WHATSAPP

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(08)

مورخہ  03-01-2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں کھلی کچہری منعقدکرنے کاسلسلہ جاری،36 شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے،عام شہری کے مسائل کوسن کر ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردارعلی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی عوام کوبروقت اورمیرٹ پرانصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری، 36شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے،ڈی پی اونے شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیکر احکامات جاری کیے،ڈی پی اونے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے لیکرتعیناتی کے آخری دن تک شہریوں کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے،دوردرازسے آنے والے،معذور،نابینااوربزرگ شہریوں کوترجیح بنیادوں پر سنا اوران کے مسائل کو حل کیاجارہاہے۔میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں۔روایتی طریقہ کارکو ختم کرکے سب کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جارہاہے۔پولیس کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی سطح  پرمعاملات کے حل ہونے سے ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا ہے۔شہریوں کو میرٹ پربروقت انصاف فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

 

 

 

 

Monday, January 3, 2022