PRESS RELEASE DATED 04.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(09)

04-01-2022      

بہاول پور()تھانہ سمہ سٹہ پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،02ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں ولائتی اور دیسی شراب برآمد،مقدمات درج،جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف گاہے بگاہے کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلہ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پرشراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا،بھاری مقدارمیںولائتی اور دیسی شراب برآمدکرلی،گرفتارشراب فروش ملزمان میںمحمد ساجد اور راجہ فیاض شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے 94  بوتل ولائتی100 لیٹردیسی شراب ،50 لیٹر لہن اور آلات کشیدہ برآمد۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،ان کا قلع قمع کر کے عوام کو ہر صورت ریلیف پہنچایا جائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی ایسی کارروائیاں کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو کم کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز 10)

04-01-2022

بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کافیلڈ مصروفیات کے دوران آن لائن کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،32شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل ڈی پی او کو بیان کیے،شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کے حوالے سے فیلڈ مصروفیات کے دوران آن لائن کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،32 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکو بیان کیے۔ڈی پی اونے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پرافسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنااولین ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنائیں ،کھلی کچہری سے تھانوں میں بھیجی جانے والی درخواستوں پر سستی کا مظاہرہ کرنا میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔ایسے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی ۔عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ پولیس کا امیج بہتر ہو اور عوام کا اعتماد حاصل ہو۔ شہریوں کی سہولت اور فوری رابطے کیلئے ہر تھانے کے باہر ڈی پی او کا نمبر آویزاں کیا گیا۔ جس پر شہری کسی بھی شکایت یا مسئلے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جام  محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Tuesday, January 4, 2022