PRESS RELEASE DATED 05.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(11)
05-01-2022
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ، 21ملزمان گرفتار، منشیات اور دائو پرلگی رقم برآمد،مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ بغدادالجدید، عباسنگر، سٹی یزمان اور صدراحمدپورشرقیہ اور نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شہزاد مسیح ، شاکر ، تنویر اور محمد ارشد اپلی کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے192 لیٹر شراب، 60 لیٹر لہن اور چالو بھٹی برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ سٹی یزمان ، عباس نگر اورصدربہاول پورنے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سلطان ، غلام شبیر اور حفیظ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے740گرام چرس برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ بغدادالجدید،کوتوالی ، اور چنی گو ٹھ نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان رمضان ، شکیل ، عمران ، عبدالغفار ، اختر ، قاسم ، اصغر اور وقاص کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 6000 سے زائد دائو پرلگی رقم اور جواء کاسامان برآمدکرلیا۔ جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے ملزمان عرفان اور عامر حنیف کو گرفتار کے قبضہ سے 01 عدد کاربین اور 01 عدد ریوالور برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس 
شعبہ تعلقات عامہ
05-01-2022
بہاولپور:- ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے بہاولپور کا دورہ کیا دفتر میں لوگوں کے مسائل سنے اور سائلین کی داد رسی کے لیے فوری احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام لوگوں کو جلد انصاف دینا ہیلوگ انصاف کی امید لے کر پولیس کے پاس آتے ہیں سائل کی بات توجہ سے سن کر میرٹ پر کام کریں اور اس دوران اپنا رویہ شائستہ رکھیں سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں 
سائلین کی افسران تک آسان رسائی کے لیے پولیس افسران اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے خیرپورٹامیوالی حادثہ بارے بھی معلومات لیں ڈی ایس پی صدر بہاولپور اور ڈی ایس پی ٹریفک نے حادثہ کی وجوہات سے آگاہ کیا کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ہدایت کی کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرائیں اوورلوڈنگ،تیز رفتاری پر چالان کریں ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین کو اپنائیں اور حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ممکن ہو دریں اثناء ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ظفر اقبال اعوان نے چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے جنوبی پنجاب پولیس آفس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم کی عیادت کی پھول دیئے اور اس کی جلد صحتیابی کی دعا کی 

ترجمان جنوبی پنجاب پولیس

Wednesday, January 5, 2022