PRESS RELEASE DATED 06.01.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس
 شعبہ تعلقات عامہ 
06-01-2022
بہاولپور:- ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹ جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بہاولپور کا دورہ کیا
 کنٹرول سنٹر کے معائنہ کے دوران آر پی او بہاولپور شیر اکبر نے بریفنگ دی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے   15پکار کال پر کم سے کم وقت میں پہنچنے اور کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تھانوں کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے دفتر ایس ایچ او،دفتر محرر اور حوالات کے کیمرے فعال ہونا چاہیئیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ہوٹل آئی ایپ کی مانیٹرنگ میں کوتاہی نہ کی جائے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں وہیکل ٹریکنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا 

ترجمان جنوبی پنجاب پولیس

-----------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(12)
06-01-2022
بہاول پور()پولیس کی ماہ دسمبر کی کار گزاری،113عدالتی مفروران کے علاوہ363مجرمان اشتہاریوں سمیت990 ملزمان گرفتارکرلیے،جن سے13لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے دسمبر سال2021 ؁ء کے مہینہ میں1683مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے32 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے101 مقدمات درج اور101ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے04رائفل،04رپیٹر،91پسٹل/ریوالور،01کاربین،01 کلاشنکوف اور 340روند برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے174مقدمات درج کرکے ان میں ملوث185ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے58کلو198گرام چرس،01 کلو 268گرام آئس،200گرام ہیروئن، 7441لیٹر شراب،2340لیٹر لہن اور25 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر53، عارضی رہائش کے19، بجلی چوری کے83، گیس ری فلنگ کے37 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے''A'' کیٹگری کے21اور ''B'' کے342 سمیت363 مجرم اشتہاریوںکے علاوہ کیٹگری A کے 07 اورکیٹگری B کے106 عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ماہ دسمبر کی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس

--------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(13)
06-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی اپنے دفترمیں کھلی کچہری،26 شہریوںکی شرکت،میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،26 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------------

Thursday, January 6, 2022