PRESS RELEASE DATED 07.01.2022 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(14)
07-01-2022 
بہاول پور()پولیس پکار15سنٹرالائزڈسسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ دسمبر2021 ؁ء، کل47486 ایمرجنسی کال میں سے30424 فیک اور غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں،شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے،پولیس افسران 15 کی کال پرفوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سٹیج پر رسپانس میں سستی یا غفلت پرمحکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق پکار15سنٹرالائزڈسسٹم بہاول پورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔ دسمبرکے مہینے میں پکار15سنٹر الائزڈسسٹم پر کل47486کالز موصول ہوئیں،جن میں 3664کالزپر فوری امداد جبکہ1746کالزپرشہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ30424جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ایوریج رسپانس07منٹ رہا۔ٹریفک کیسسزسے متعلق166کالزموصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگرمتعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرا ت بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اورعزت وآبرو کا تحفظ کویقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اورایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(15)
07-01-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(16)
07-01-2022
بہاول پور()ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے،تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں ،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکامساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری ہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل مزید جاری رہے گا،تاکہ شہریوںکے مسائل کو سنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------+

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(17)
07-01-2022
بہاول پور()پولیس کی مجرمان اشتہاریوں وجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری،متعددملزمان گرفتار،منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس نے  مجرمان اشتہاریوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی حاصل پور،نوشہرہ جدید، بغداد الجدید ، صدر بہاولپور ، مسافر خانہ ، اورڈیرہ نواب صاحب پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صدیق ، عمران ، مدنی ، قاسم، یوسف مسیح ، وقاص ،باقر حسین ، ولید اور رشید کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 500 لیٹر شراب ،120 لیٹر لہن اور03 عدد چالوبھٹیاں بھی برآمدکرلیں۔ پولیس تھانہ اوچ شریف ،صدریزمان، عنایتی، خیر پور اور سٹی حاصل پور نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم الیاس ، نعیم ، فقیر حسین ، رب نواز ، رضوان اور ذوالفقار کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2300گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ نوشہرہ جدید ، مسافر خانہ اورصدر احمد پور شرقیہ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم خیرات حسین،شیر زمان ، راشد ،عارف اور صادق کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے05عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ اسی طرح پولیس تھانہ نوشہرہ جدید  نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب کیٹگری A اور B کے05 مجرمان اشتہاریوں محمد اظہر ، خیرات حسین ، مشتاق احمد ، محمد جاوید اور محمد قاسم کوگرفتارکرلیا۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

Friday, January 7, 2022