PRESS RELEASE DATED 08.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(18)
07-01-2022
بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ،17 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کوآن کال لیکرشہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے ،کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،17 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(19)
08-01-2022
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،منشیات ، اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروش ملزمان محمد اکمل کو گرفتارکرکے قبضہ سے2000 گرام چرس اور500 گرام آئس برآمدکرلی۔ اسی طرح پولیس تھانہ سول لائنز،اوچ شریف اور سٹی حاصل پور نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان  ہیبت خان، شاہد اور احمد علی عرف ڈھولا کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1890 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ عباس نگر پولیس ،نوشہرہ جدید اور صدر حاصل پور نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رمضان ، شفیع ، صابر ، اختر اور عباس کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے340 لیٹر شراب ،295 لیٹر لہن اور 03 عدد چالو بھٹیاں بھی برآمدکرلیں۔ تھانہ دھوڑ کوٹ اور سٹی حاصل پور پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزمان عثمان ، امین اور ثنا اللہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 03 عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------------

Saturday, January 8, 2022