PRESS RELEASE DATED 09.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(20)
09-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(21)
09-01-2022
بہاول پور()سٹی ٹریفک پولیس کاسٹی ایریا وضلع کے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیور حضرات کو ٹریفک  قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے،پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان کا ''محفوظ شاہراہ محفوظ مستقبل کی ضمانت'' کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ایریا اورضلع  کے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیورحضرات  کو ٹریفک قوانین  کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،انہوں نے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے ٹریفک حادثات سے بچاجاسکتا ہے،بغیر لائسنس کے گاڑی یاموٹر سائیکل مت چلائیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ہوسکتاہے،ایسا ہرگز نہ کریں، گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،دائیں یا بائیں مڑتے وقت ہمیشہ انڈیکیٹرز کا استعمال کریں،موٹر سائیکل چلانے والے اشخاص اپنے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز لازمی لگوائیں ہیلمیٹ پہنے بغیرموٹر سائیکل مت چلائیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ  دھواں ماحول اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے سموگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا ضرور استعمال کریں۔کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کے لیے مت دیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------

Sunday, January 9, 2022