PRESS RELEASE DATED 10.01.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(22)
10-01-2022
بہاول پور()پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں،منشیات فروش ،قمارباز اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا، مقدمات درج ۔معاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے کارروائیاں جاری رکھی جائیں ، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں ،قماربازوںاورغیر قانونی اسلحہ کے متعدد ملزمان کو گرفتارکرلیا،شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سمہ سٹہ ،دھوڑکوٹ ،نوشہرہ جدیداور ہیڈراجکاں نے ملزمان صدیق ،مختار، صادق اور مقبول کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے200لیٹر شراب برآمدکرلی۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدربہاول پور، سٹی احمد پور،بغداد اور خیر پور نے ملزمان عرفان ، ندیم ، دلشاد اور شوکت کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے3490گرام چرس اور 50 گرام آئس برآمدکرلی۔ تھانہ  عنایتی اور سٹی حاصل پور پولیس نے قمار بازوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کمبیر خاں ، غلام شبیر ، ریاض ، عثمان ، عثمان علی ، علی حسن ، نعمان اور عباس کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم1760 روپے ،او رجوائے کاسامان برآمدکرلیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر احمدپورشرقیہ،اوچ شریف  ، ڈیرہ نواب اور عنایتی نے ملزمان عرفان ، عقیل ، سجاد ، منظور اور ظہور سے 04 عددپسٹل 30 بوراوررپیٹرر12 بور برآمدکرلی۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،دستیاب وسائل کو بروئے لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(23)
10-01-2022
بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ،31 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کوآن کال لیکرشہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے ،کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،31 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

---------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(24)
10-01-2022
بہاول پور()گزشتہ ماہ دسمبر2021 میں متعدد ملزمان گرفتارکرکے13لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا،شہریوں کے پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے دسمبر سال2021 ؁ء کے مہینہ میں1683مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے32 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔گینگز کے خلاف کارروائیاں میں03 گینگ ٹریس،ان میںملوث11 ملزمان گرفتارہوئے ،جن سے 19 مقدمات ٹریس آوٹ اوراسلحہ ناجائز برآمدکرنے کے علاوہ 13 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا مال مسروقہ برآمدہوا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے101 مقدمات درج اور101ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے04رائفل،04رپیٹر،91پسٹل/ریوالور،01کاربین،01 کلاشنکوف اور 340روند برآمد۔، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ماہ دسمبر کی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس
-------------

Monday, January 10, 2022