PRESS RELEASE DATED 11.01.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(25)
11-01-2022 
بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے مارننگ وایوننگ کے ایل ٹی وی اورموٹرسائیکل/موٹرکار کے بیج نمبر 74 کی ٹریننگ مکمل، اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہLTV کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکارکے74ویں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

---------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(26)
11-01-2022
بہاولپور()ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی زیر صدارت سرکل احمد پور شرقیہ کے ایس ڈی پی اواور ایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم میٹنگ،تھانہ میں داد رسی کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں،عام اور خاص شخص کا تصورنظر نہیں آنا چاہیے،پولیس اورشہریوں کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے،شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں/پکار15کی کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے، تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں، کرائم کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کریں،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرصدارت ضلع میں امن وامان اور کرائم کنٹرول و ٹریسنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے عبدالطیف شہید کانفرنس ہال میںسرکل احمد پور شرقیہ کے ایس ڈی پی اواور ایس ایچ اوزکے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اونے سرکل اورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے تھانہ جات کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈی پی اونے زیرتفتیش مقدمات کی پراگریس بارے دریافت کیااورہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اونے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے جلد ازجلدمقدمات کویکسوکیاجائے،کرپشن، بدعنوانی، اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں،تھانہ میں داد رسی کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں، عام اور خاص شخص کا تصور نظر نہیں آنا چاہیے۔ شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں/پکار15کی کال موصول ہونے پر فوری ریسپانس کریںتاخیر کسی صورت برداشت نہیں،قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری سے آنی والی درخواستوں کو خود سن کران کی داد رسی کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم میں واپس رپورٹ بھجوائیں،روٹین ورک کی پالیسی ختم کریں ، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز / تھانہ کی سطح پر ہی حل ہونے چاہئیں تاکہ عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے، مجرمان اشتہاری، قانون شکن عناصر کو گرفتار کریں، مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لایا جائے،چھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور اورمزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے ۔ایس ڈی پی او سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں،گشت کے نظام کو موثر بنائیں،ڈی پی اونے کرائم برخلاف اشخاص اورپراپرٹی کا گراف چیک کیا۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے، جس کو ہم نے ہر صورت نبھانا ہے۔میٹنگ میںریڈر ڈی پی او ، او ایس آئی ،پی اے،انچارج آئی ٹی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------------

 

 

 

 

Tuesday, January 11, 2022