PRESS RELEASE DATED 13.01.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(29)
13-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی کھلی کچہری،23شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کوآن کال لیکرشہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اومحمد فیصل کامران 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،23 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-----------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(30 )
13-01-2022

بہاول پور() پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری۔کیٹگری بی  کے 02 مجرمان اشتہاری سمیت 23 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 426 لیٹر دیسی شراب،3110 گرام چرس اور04 عدد پسٹل 30بور برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رزاق اور شبیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ کینٹ ،عباس نگر، صدر احمد پور ، چنی گوٹھ ، اوچ شریف ، دھوڑ کوٹ، نوشہرہ ، صدر حاصل پور اور قائم پور نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان نوید ، اینجل فاروق، شفیق، آصف ، غلام محمد ، پرویز، الیاس ، فیاض ، عبد المجید ، صادق ، رزاق ، خلیل اور آصف کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 426 لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔ تھانہ بغداد ، عباس نگر پولیس ،سمہ سٹہ ، اور صدر احمد پور شرقیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اعجاز، زاہد ، رفیق ، اور نادر کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے3110 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ سٹی احمد پور ، صدر یزمان ،سٹی حاصل پوراورقائم پور پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزمان عتیق ، طارق ، لکھیر اور نور کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 04 عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس

---------------- 

 

Thursday, January 13, 2022