PRESS RELEASE DATED 15.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(34 )
15-01-2022
بہاول پور()پولیس کی شراب فروشوں،غیرقانونی اسلحہ،پیشہ وربھکاریوںاورنیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کوتوالی ، سٹی احمد پور، اوچ شریف اورعنایتی نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شوکت ، بابر ،ارسلان ، نوید ، عاصم ،فیاض، سجاد، ظہور کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے212 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ صدر بہاولپور اور بغداد الجدید نے بھکاریوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اللہ ڈتہ اور ریاض کوگرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ عباس نگر ، صدر احمد پور ، اوچ شریف اور سٹی یزمان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فیاض ، عباس ، لیاقت اور ساجد کو گرفتار کر کے قبضہ سے04 عددپسٹل30بور برآمدکرلیے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز نے ملزمان عمر ، شان ، جمیل عطا الرحمن اور نوازش کو سائونڈ سسٹم ایکٹ اورپنجاب عارضی رہائش ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

--------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(35)
15-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی کھلی کچہری،22شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کوآن کال لیکرشہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اومحمد فیصل کامران 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،22 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-----------------

Saturday, January 15, 2022