PRESS RELEASE DATED 16.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(36)
16-01-2022 
بہاولپور()ڈی پی او محمد فیصل کامران سنڈے سروسز کے سلسلہ میں سیکیورٹی اقدامات کو چیک کرنے کے لیے چرچ ہائے کے وزٹ پر چل نکلے،ڈیوٹی پرمامور افسران واہلکاران کو فرائض کی ادائیگی میں سستی و لاپرواہی سے اجتناب اور الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت،مسیحی عبادت گاہوں سمیت ان کی سیکیورٹی پر کمپر ومائز نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورانسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرنے خودنکلے، اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اور واک تھرو گیٹس کو چیک اور تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا،ڈی پی اونے چرچز پرمامور افسران واہلکاران کو فرائض کی ادائیگی میں سستی و لاپرواہی سے اجتناب اور الرٹ رہ کر سیکیورٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی،ہمارا فرض ہے کہ مسیحی برادری سمیت بہاولپور کے تمام شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں، جس سے ان کو اپنی عبادت کے دوران تحفظ کا احساس ہو۔ وقت کی حساسیت اور ملکی صورتحال کے پیش نظر اگر ہم کسی بھی غفلت کا مظاہرہ کریں گے، توکوئی شر پسند اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوزکو اپنے سرکلز جبکہ ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں واقع چرچز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی، جن ایونٹس اور مقامات پر سیکیورٹی مستقل بنیادوں پر لگی ہوئی ہے اس کا وقتا فوقتا پولیس افسران کی طرف سے سیکیورٹی آڈٹ ہوتا رہنا چاہیے ،تاکہ سیکیورٹی انتظامات میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(37)
16-01-2022
بہاولپور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی ٹریفک کے ساتھ سانحہ مسافر خانہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میںخصوصی میٹنگ۔ ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز کا تعین کیا گیا، اوور لوڈڈ، اوور سپیڈنگ،کم عمر ڈرائیورز اور رونگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے گاڑی بند کی جائے گی۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میںضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوزاور ڈی ایس پی ٹریفک کے ساتھ سانحہ مسافر خانہ کے حوالے سے  میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔  ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز کا تعین کیا گیا۔سکول ٹائمنگ میں موثر اور جامع پٹرولنگ میکنزم تیارکی جائے، بس سٹینڈز،لنک روڑز اوراسکول ٹائمنگ میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر جوائنٹ چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ مین روڑز خصوصاُ کے ایل پی روڑ پر واقع اسکولز کی ٹائمنگ کے دوران ہیوی ٹریفک بند کرنے پر بھی غورکیا گیا، ٹریفک آگاہی مہم کا مزید بہتر انداز میں آغازکیا جائے۔روڈ سیفٹی کے تحت گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا انتظام کروایا جائے۔میٹنگ کے اختتام میں مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  اوور لوڈڈ، اوور سپیڈنگ،کم عمر ڈرائیورز اور رونگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے گاڑی بند کی جائے گی۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

---------------------

Sunday, January 16, 2022