PRESS RELEASE DATED 17.01.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(38)
17-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی کھلی کچہری،26شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کوآن کال لیکرشہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اومحمد فیصل کامران 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،26 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کال افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

---------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(39 )
17-01-2022
بہاول پور()پولیس کی شراب فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں،پیشہ وربھکاریوںاورنیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار،شراب اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سٹی احمدپور، ڈیراور ، عنایتی ، بغدادالجدید، مسافر خانہ اور صدر احمد پور نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ساجد ، منیر عرف مونی ، خلیل الرحمان، افضال ، اللہ بخش ، احسن اور تنویر کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے342 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے بھکاریوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان حمید اور شیدی عرف ٹیڈی کوگرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی احمد پور اور سٹی حاصل پور نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان مجاہد اور عامر کو گرفتار کر کے قبضہ سے02  عددپسٹل30بور برآمدکرلیے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے پولیس تھانہ چنی گوٹھ ، بغدادالجدید اور خیر پورٹامیوالی نے ملزمان  اسماعیل ، عمران ، شہزاد ، سجاد ، زاہد ، افتخار، امجد اور مظفر کو سائونڈ سسٹم ایکٹ اوروال چاکنگ ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-------------

Monday, January 17, 2022