۔بین الصوبائی ذاکری گینگ کے 3ارکان گرفتار

بہاولپور (____________)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور کے حکم پرتھانہ سول لائنزپولیس کی کامیاب کا روائی بین الصوبائی ذاکر ی گینگ کے 3ارکان گرفتار،لاکھوں روپے نقدی،لاکھوں روپے کاتیار ملبو سات،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں،ایل ای ڈیز اور بھاری مقدار میں نا جا ئز اسلحہ برآمد۔ذاکری گینگ 13ارکان پر مشتمل ہے پنجاب بھر کے ساتھ کرا چی،اسلام آباد میں بھی ریکارڈ یافتہ ہیں، الیکٹرونکس،لیڈیز بوتیک،جنید جمشید سمیت دیگر شاپنگ کی دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرتے تھے۔بہاولپور سٹی سرکل کے ہر تھانے کو یہ ملزمان مطلوب ہیں۔ڈی ایس پی سٹی راجہ غلام عباس کی ایس ایچ او سول لائنز فرحان حسین کیساتھ پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل راجہ غلام عبا س نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز فرحان حسین،اے ایس آئی محمد ریاض اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بہاولپور خصو صاًسٹی سرکل میں کرائم کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے پیش نظر صو رتحال پر قابو پانا ایک چیلنج سے کم نہ تھا۔شہر بھر میں ملزمان زیادہ تر کرولا کار پر آکر دوکانات کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرتے تھے۔ڈی پی او سرفراز احمد فلکی،ایس پی انویسٹی گیشن غلام مرتضٰی بھُٹوکے حکم پر س ن حسین ایس پی او سول لائنز،اے ایس پی ریاض اشرف،سب انسپکٹر سہیل آصف،حسنین رضا (ٹیکنیکل ونگ)،عثمان (ٹیکنیکل ونگ)محمد اظہار صدر تھانہ،جاوید پولیس کویک ریسپونس پر ایک سپیشل ٹیم تشکیل دیکر ذاکری گینگ جو کہ کاشف ولد محمد قاسم قوم ملک تیلی سکنہ مدینہ ٹاؤن اوکا ڑہ،رفاقت ولد محمد قاسم قوم ملک تیلی سکنہ نیو مدینہ ٹاؤن اوکا ڑہ،شہزاد ولد محمد رمضان قوم شیخ سکنہ آبادی شیخاں والی رتر کھنہ روڈ دیپالپور (تھانہ صدر چکوال)،عالم شیر ولد غلام محمد قوم شیخ سکنہ نئی آبادی سکھ پور، پرویز ولدمنشاد قوم شیخ سکنہ نئی آبادی سکھ پور (تھانہ صدر چکوال) ذاکر ولد بشیر احمد قوم مسلم شیخ سکنہ چمن پورہ (دیپالپور) گینگ لیڈر)غلام مر تضٰی ولد سجوادقوم مسلم شیخ سکنہ ۷77/5-تحصیل وضلع ساہیوال،شاہد عرف شیدو ولد نو شیروان قوم مسلم شیخ سکنہ نیو مدینہ ٹاؤن اوکا ڑہ،اکرم ولد فلک شیر قوم مسلم شیخ سکنہ 38/Dاصلی موتی(دیپالپور)ضلع اوکاڑہ۔بابر ولد محمد طفیل قوم قصاب سکنہ چمن پور ہ دیپالپور،محمد اجمل ولد ادریس قوم گجر سکنہ دیپالپور،طارق آرائیں ولد نا مومعلوم سکنہ حویلی لکھا دیپالپور ضلع اوکا ڑہ،محمد عظمت ولد ادریس قوم گجر سکنہ دیپالپور میں سے کا شف،رفاقت،شہزاد،عالم شیر،پرویز اور اجمل کو گرفتار کر نے کے لیے پولیس پارٹی نے وہاڑی،پاکپتن،بورے والہ،حویلی لکھا،ساہیوال،اوکاڑہ،دیپالپور اور چکوال میں چھاپے مار کر انکو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تیار شدہ خواتین ملبوسات مالیتی 5لاکھ روپے،نقد رقم 4لاکھ روپے،کلاشفکوف 2عدد،پسٹل ایک عدد،موٹر سائیکل 3عدد کرولا کا ربلیک ایک عدداور ایک عدد ایل ای ڈی بر آمد کر لی گئی ہیں۔ملزمان سے مزید ریکوئری کے لیے انٹرو گیشن جاری ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس مو قع پر ایس ایچ اوفرحان حسین اور ریاض اشرف اے ایس آئی نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سول لائنز میں درجنوں مقدمات کے علاوہ سٹی سرکل کے تمام تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں ملزمان نے اپنی کرولا گاڑی پر سوار ہو کر 6بجے الصبح دوکان کے تالے توڑ تا ہم واردات کا میاب نہ ہو سکی۔اسی طرح کراچی فوٹو سٹیٹ و بریانی کی دوکان کے تالے توڑ کر نقدی لے گئے۔کڈزاینڈ کولز کپڑوں کی دوکان نزد سمیع اللہ چوک سے قیمتی بچگانہ ملبوسات لے گئے۔ہش پپیز کی دوکان کے شیشے توڑ دئیے۔جنید جمشید کی دوکان میں داخل ہو گئے ونجارا شاپنگ مال کے تالے توڑ کر ملبوسات چوری کر لیے۔ایس ایچ او فرحان حسین نے بتایا کہ ملزمان چوری شدہ سامان محمدطفیل قصائی اور طارق آرائیں سکنہ حویلی لکھا کو فروخت کرتے تھے۔تھانہ سول لائنز کی شاندار کارکردگی پر آرپی او احسان صادق اورڈی پی او سرفراز احمد فلکی نے نقد انعام اور تفریقی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔سول سوسائٹی اور صدر انجمن تاجران بہاولپور سید اسرار شاہ، یامین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ سول لائنز کی اعلی کارکردگی پر تاجروں کی جانب سے ایک تقریب منعقد کرائی جارہی ہے جسمیں ایس ایچ او سول لائنز فرحان حسین اور اے ایس آئی ریاض اشرف ودیگر پولیس پارٹی کو نقد انعام کیساتھ دیگر انعامات دیئے جائیں گے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور آئندہ مزید برق رفتاری کیساتھ کام کرسکیں جبکہ دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے سول لائنز کی کارکردگی ایک عملی نمونہ ہے۔

Friday, June 10, 2016