PRESS RELEASE DATED 21.01.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(46)
21-01-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ، متعدد شہریوں کی شرکت ، متعلقہ افسران کو درخواستوں پر کارروائیوں کے احکامات جاری ،
ڈی پی او کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی اپنے علاقہ کی مساجدمیں کھلی کچہری منعقدکرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیزتک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل کوبروئے کارلایاجا رہاہے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ، متعد د شہریوں نے شرکت کی۔انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں دادرسی کرتے ہوئے واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔جبکہ آئی جی پنجاب اورڈی پی او کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقہ کی مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری رکھاہواہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل اسی طرح جاری رہے گاتاکہ شہریوںکے مسائل کو ان کی دہلیزپرسنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

----------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(47 )
21-01-2022
بہاول پور()پولیس کی قماربازوں،منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںاور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار،دائوپرلگی رقم،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پربہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ خیرپور ٹامیوالی پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رمضان ،ماجد ، عبد المالک ، عقیل ، عمران ،حقنواز اور ساجد کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم 18950 روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صدر حاصل پورپولیس نے ملزم ظفر کو گرفتارکرکے قبضہ سے400 لیٹر شراب،100 لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ عباس نگر ، ہیڈراجکاںاور خیر پورٹامیوالی نے منشیات فروش ملزمان منور ،زوہیب اور بلال کو گرفتار کر کے 2600گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس تھانہ بغداد الجدید ، چنی گوٹھ اور صدر یزمان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سلمان ،راحت ، نادر ، غلام رضا اور کامل کو گرفتار کر کے قبضہ سے 05 عددپسٹل30بور برآمدکرلیے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز نے ملزمان پرویز اور ساجد کوعارضی رہائش ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز48))
21-01-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

 

Friday, January 21, 2022