PRESS RELEASE DATED 13.05.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(268)
13-05-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا ۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

---------------------------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(269)
13-05-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،ضلعی پولیس نے گزشتہ 07روزمیں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑے کرکے بھاری مقدار میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔ معاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے وژن کے مطابق ڈی پی او عبادت نثارکی ہدایت پر بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔بہاول پورپولیس نے جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے پچھلے 07 روز میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑے کردئیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کے دوران ملزمان سے 5070 گرام چرس،546 لیٹردیسی شراب ، 84 بوتل ولایتی شراب،75 لیٹر لہن اور02 چالو بھٹیاں برآمدکرلیں۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے 02 عددکلاشنکوف،19 عددپسٹل30 بور،ریوالور 32 بور 01 عدد ، 02 عدد رپیٹر 12 بوراوردرجنوں روند برآمدرکرلیے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج بھی کرلیے۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اورسروسز کے ساتھ ساتھ پولیس کی اولین ڈیوٹی جرائم کا خاتمہ بھی ہے اور بہاول پورکو کرائم فری وپرامن بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔انہوںنے مزید کہا کہ آپ عوام کی خدمت اورحفاظت کواولین فرض سمجھ کر نبھائیں،میں ہر قدم پر اپنی فورس ،بہاول پورکی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

---------------------------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(270)
13-05-2022
بہاول پور()ایس پی انوسٹی گیشن اسلان زاہد کی کھلی کچہری،38شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ایس پی انوسٹی گیشن
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفترمیں کھلی کچہری،38 شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس پی  انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

---------------------------------------

 

Friday, May 13, 2022