PRESS RELEASE DATED 15.05.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(273)
15-05-2022
بہاولپور()اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں اورامتحانی مراکزپر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،سینکڑوں پولیس افسران واہلکاران تعینات،دوارن ڈیوٹی سستی ولاپرواہی برداشت نہیں،عبادت گاہوں اورامتحانی مراکز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی سربراہی میں ضلعی پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے سلسلہ میں امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے سینکڑوں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے ڈی پی اوکے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامات مکمل کروائے اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کو یقینی بنایا گیا۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ پروگرامز کے آغاز سے پہلے سرچ اینڈسویپنگ کرواتے ہوئے پوائنٹس کو کلیئر کروایا۔ امتحانی مراکز میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ اور رولنمبرسلپس کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر چیک کیا اور پھر اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز جہاں پر ہجوم ہو اور لوگ زیادہ تعداد میں ہوں تووہاں پر شرپسند عناصر کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہمیں ہر ابتر صورتحال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ عوام کو تحفط مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عبادت گاہوں اورامتحانی مراکز پر آنے والے شہریوں سے 
خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

--------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(274)
15-05-2022
بہاول پور()سٹی ٹریفک پولیس کاسٹی ایریا وضلع کے مختلف مقامات پرسکول کے بچوں، والدین اورڈرائیور حضرات کو ٹریفک  قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے،پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان کا ''محفوظ شاہراہ محفوظ مستقبل کی ضمانت'' کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ایریا اورضلع  کے مختلف مقامات پرسکول کے بچوں ، والدین ، رکشہ ڈرائیورزحضرات کو ٹریفک قوانین  کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،انہوں نے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے ٹریفک حادثات سے بچاجاسکتا ہے،بغیر لائسنس کے گاڑی یاموٹر سائیکل مت چلائیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ہوسکتاہے،ایسا ہرگز نہ کریں، گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،دائیں یا بائیں مڑتے وقت ہمیشہ انڈیکیٹرز کا استعمال کریں،موٹر سائیکل چلانے والے اشخاص اپنے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز لازمی لگوائیں ہیلمیٹ پہنے بغیرموٹر سائیکل مت چلائیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ دھواں ماحول اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے سموگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا ضرور استعمال کریں۔کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کے لیے مت دیں، ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

--------------------

Sunday, May 15, 2022