PRESS RELEASE DATED 16.05.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(275)
16-05-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی کھلی کچہری،38شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،38شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

-------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(276)
16-05-2022
بہاول پور()پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں انہیں معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننے دیا جائے گا۔ ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ صدربہاولپور، مسافر خانہ اور نوشہرہ جدیدپولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان غلام رسول عرف ماما ، عاقل ، شاہد اور یامین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے375 لیٹر شراب ، 225 لیٹر لہن اور 04 عدد چالو بھٹیاں بھی برآمدکرلیں۔پولیس تھانہ سمہ سٹہ اور صدر یزمان نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان زاہد اور اعجاز سے 3340گرام چراس برآمدکرلی، جبکہ پولیس تھانہ چنی گوٹھ اور صدر یزمان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ہمدان اور گل زمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عددپسٹل30 بوربرآمدکرلیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصرکے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،انہیں معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننا دیا جائے گا۔
ترجمان پولیس بہاولپور 

----------------------------

Monday, May 16, 2022