PRESS RELEASE DATED 17.05.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(277)
17-05-2022
بہاول پور()پولیس کی منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔ 
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ سول لائنز، صدربہاول پور اور اوچ شریف نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اشرف ، ارسلان اوربلال خان کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے 200گرام  کرسٹل آئس اور 1510گرام چرس برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ اوچ شریف نے محبوب اور نادر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 58لیٹر شراب برآمدکرلی  جبکہ پولیس تھانہ سٹی حاصلپور اور صدر حاصلپور نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شیزاد ، محبوب اور شوکت کوگرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے02عددپسٹل30بوراور01عدد رپیٹر12بور برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

---------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(278)
17-05-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی کھلی کچہری،28شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری،28شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

--------------------------------

Tuesday, May 17, 2022