PRESS RELEASE DATED 30.06.2022 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(364)
30-06-2022
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار،منشیات ، ناجائز اسلحہ اور پتنگیں معہ دھاتی ڈوربرآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ صدر حاصلپورعنائتی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سہیل اوراختر کو گرفتارکرکے قبضہ سے1460گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ ڈیراورپولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان نذیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کر لی۔اسی طرح تھانہ سٹی حاصلپور، سول لائنز، صدر یزمان اور بغدادالجدید پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزمان اعجاز، غلام مصطفی ، احمد شیراز، شہباز، بلال اور  رجب علی کو گرفتارکرکے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے۔ جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے پتنگیں و کیمیکل ڈور برآمد کر لی۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

-------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(365)
30.06.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی کھلی کچہری،23شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 23شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کواس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

-------------------------------------------

Thursday, June 30, 2022