PRESS RELEASE DATED 13.07.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(394)
13.07.2022
بہاول پور()ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی کھلی کچہری،17شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ایس پی انوسٹی گیشن
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب  ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفترمیں کھلی کچہری،17شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس پی  انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری اولین ترجیح ہے تاکہ دور  دراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

------------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(395)
13-07-2022
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار،منشیات ، اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ''پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، نوشہرہ جدید، پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان وحید، عدنان اور ابوبکر کو گرفتارکرکے قبضہ سے68لیٹر شراب برآمدکرلی۔تھانہ اوچ شریف ، نوشہرہ جدید، سٹی یزمان، سٹی حاصلپور اور قائم پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عمر فاروق،عدنان، سلطان ،فیاض لطیف اور ظفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5100گرام چراس برآمد جبکہ تھانہ چنی گوٹھ  اور سٹی حاصلپورپولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزما ن شہزاد اور حبیب کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30 بوراور 01عددپسٹل9ایم ایم برآمدکرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

ترجمان بہاولپورپولیس

---------------------------------------

Wednesday, July 13, 2022