PRESS RELEASE DATED 14.07.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(396)
14.07.2022
بہاول پور()ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی کھلی کچہری،16شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ایس پی انوسٹی گیشن
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب  ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفترمیں کھلی کچہری،16شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس پی  انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری اولین ترجیح ہے تاکہ دور  دراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(397)
14-07-2022
بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے صبح و شام کے83ویں بیج کی ٹریننگ جاری،ٹریننگ اسکول میں تربیت حاصل کرنے والوں کو بہترین ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے متعلق بھی بھرپورآگاہی فراہم کی جارہی ہے،اب تک 7500سے زائد طلباء ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرچکے ہیں، لائسنس کے معاملہ میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پور میں شہریوں کو ڈرائیونگ کی بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں صبح و شام شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو بہترین تربیت دی جاتی ہے، اسی سلسلہ میں 2 ہفتے پرمشتمل ٹریننگ کے83ویں بیج کی ٹریننگ جاری ہے،اب تک 7500سے زائد طلباء ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرچکے ہیں ،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دے رہے ہیں جن کو بعد ازاں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں طلباء کو ٹریننگ کے پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے کی مصروف روڈز پرپیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو۔ کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو صبح اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹیننس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،کسی بھی شہری کو میرٹ کے خلاف ڈرائیونگ لائسنس جاری  نا کیا جائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس جاری کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
ترجمان بہاولپورپولیس

------------------

Thursday, July 14, 2022