PRESS RELEASE DATED 17.07.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(402)

17-07-2022

بہاول پور( )ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہدکا گزشتہ رات پولیس تھانہ قائمپورکا وزٹ،تکمیل ریکارڈاور مقدمات کومیرٹ پریکسوکرنے کی ہدایت کی۔

تفصیل کے مطا بق ایس پی انویسٹی گیشن نے گزشتہ روزتھاپولیس تھانہ قائم پورکا وزٹ کیا۔اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی پی او  اور  ایس ایچ او تھانہ بھی موجودتھے۔ایس پی ا نویسٹی گیشن نے تھانہ میںمحررآفس، مالخانہ،فرنٹ ڈیسک اورتھانہ کے ریکارڈکاملاحظہ کیا۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات وحوالات میں بند ملزمان کو بھی چیک کیااور ملزمان کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوںنے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیزپرہی کیے جائیںان کے ساتھ بہتررویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوںنے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ تکمیل ریکارڈمیںکسی بھی قسم کی سستی ولاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور تھانہ میں صفائی پرخاص توجہ ہونی چاہیے۔ انہوںنے تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات کے بارہ میںبریفنگ بھی لی اورافسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہامقدمات کو میرٹ پرجلدازجلد یکسوکریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(403)

17.07.2022

بہاول پور()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گذشتہ 15روز کی کارکردگی ،141 اشتہاریوں اور 16 عدالتی مفروران سمیت288 ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ اوچ شریف ، سمہ سٹہ ، سٹی احمدپورشرقیہ ، سٹی حاصلپور، صدر احمدپور شرقیہ ، صدر بہاولپوراور چنی گوٹھ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی لاکھوں روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو46ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے2970 لیٹر دیسی شراب ، 3310لیٹر لہن معہ 18چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 48  ملزمان کو گرفتار کر کے 37400گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے31 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 27 عددپسٹل30بور، 01کلاشنکوف اور 03ریوالور32بور برآمدکرلیے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''A'' کے12اور ''B'' کے129سمیت141 مجرم اشتہاریوںکے علاوہ اورکیٹگری B کے16عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا۔ اسی طرح پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے سائونڈ سسٹم اورعارضی رہائش ایکٹ  میں 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(404)

17-07-2022 

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان پولیس بہاولپور

 

 

Sunday, July 17, 2022