PRESS RELEASE DATED 18.07.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(405)

18.07.2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکل ہائے میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  کی امن کمیٹی کے ممبران ، انجمن تاجران  ،لائسنسداران  اور منتظمین جلوس و مجالس کے ساتھ میٹنگ۔ محرم الحرام میں مل کر قیام امن کو یقینی بنائیںگے محرم کا مہینہ امن ،بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے اس مہینے کے تقدس کے پیش نظرہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوںکو اپنے مذموم اورناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔

بہاول پور( ) تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکل ہائے میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران ،انجمن تاجران،لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،امن کمیٹی ممبران،انجمن تاجران، لائسنسداران، ایس ایچ اوزاوردیگرافراد نے شرکت کی ۔ ڈی پی اوعبادت نثارنے کہا کہ محرم الحرام میں مل کر قیام امن کو یقینی بنائیںگے محرم کا مہینہ امن ،بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے اس مہینے کے تقدس کے پیش نظرہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوںکو اپنے مذموم اورناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ڈی پی اونے مزید کہا کہ جلوس ہائے میں وقت کی پابندی کریںاور جلوس کی بروقت بر آمدگی اورا ختتام کو یقینی بنائیںجلوس کو منظور شدہ روٹ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔موجودہ ملکی صورت حال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریںاورسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں بعد ازاں محرم الحرام میں سرکل ہائے میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

-------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(406)

18.07.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی کھلی کچہری،18شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 18شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کواس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

----------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(407)

18-07-2022

بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ اور قمار بازی میں ملوث  27ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے، ڈی پی اوعبادت نثار ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس عبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدددملزمان کوگرفتاررکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ اور نوشہرہ جدید نے پکار15پر من گھڑت اور جھوٹی کال کرنے پر ملزم ادریس اوربلال کوٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکر لیا۔اسی طرح دیگر کاروائیوں میں پولیس صدر احمدپورشرقیہ، صدر حاصلپور اور قائم پور نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فیاض، مختار اور عمران کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 01 عددپسٹل30 بور، 01عدد کاربین 12 بور اور01عدد رپیٹر 12بور برآمدکرلیا،پولیس تھانہ بغداد الجدید اور قائمپور نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان  مورس مسیح اور ممتازسے 80لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی،پولیس تھانہ سول لائنز ، بغداد الجدید اور خیرپور ٹامیوالی نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان  عاقب ، فرحان اور رفیق سے03 کلو800گرام چرس برآمدکرلی، جبکہ دھوڑ کوٹ اور نوشہرہ جدید پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے پر متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ بغداد الجدید نے قماربازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان زبیر، عرفان، سنیل، عرفان، ارشد، شاہد، ظفر، فاروق، بلال، شاہد، رفیق، عامر، ارشد، پیربخش، اعجاز، مزمل اورعبدالکریم کو گرفتار کرتے ہوئے دائو پر لگی رقم 53900روپے اور جوئے کا سامان برآمد کر لیا۔جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اسی طرح مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اوعبادت نثار نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

---------------------------

Monday, July 18, 2022