PRESS RELEASE DATE 19.07.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(408)

19.07.2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارکی ڈپٹی کمشنر بہاولپورکے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں دفتر چیمبر آف کامرس  بھاولپور میں منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت،  سنئیر ارکان چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران، امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسداران و منتظمیں جلوس و مجالس کی بڑی تعداد بھی شریک۔

؎بہاول پور (  ) ٌ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیاکی سربراہی میں چیمبر آف کامرس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں انجمن تاجران، لائسنسداران اور امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں صدر چیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس، سابق صدور چیمبر آف کانفرنس چوہدری عبدالجبار، شیخ عباس رضا، ممبران امن کمیٹی، ممبران انجمن تاجران، پولیس سرکل آفیسرز و مہتمم تھانہ جات ضلع ہذا اور سول سوسائٹی کے سینئیر رہنماں کی بھی شرکت۔اس موقع پر ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار نے کہا کہ محرم الحرام میں مل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔ محرم کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس ہائے میں وقت کی پابندی کریں اور جلوس کی بروقت بر آمدگی اور اختتام کو یقینی بنائیں۔جلوس کو منظور شدہ روٹ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔موجودہ ملکی صورت حال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ بعد ازاں محرم الحرام کے سلسلے میں لائسنداران اور منتظمین جلوس و مجالس کے مسائل سنے اور ان کے منصفانہ اور پر امن حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

-----------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(409)

19-07-2022

بہاول پور()ایس پی انوسٹی گیشن اسلان زاہد کی کھلی کچہری،20شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ایس پی انوسٹی گیشن

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفترمیں کھلی کچہری،20شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس پی  انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

 

ترجمان بہاولپور پولیس

----------------------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(410)

19-07-2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثاراور ایس پی انوستی گیشن ارسلان زاہد نے محکمانہ ترقی پانے والے اے ایس آئیزکووموشن پر بیجز لگائے۔

تفصیل کے مطابق محکمانہ ترقی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن نے محکمانہ ترقی پانے والے 15ہیڈ کانسٹیبلان کواے ایس آئی کے بیجیز لگائے۔اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ساجد علی، عبدالحفیظ، شبیراحمد، محمد نعیم خان، فیاز حسین، محمدجمشیدعارف، ساجدمقصود، محمدساجد ، محمدجاوید، محمدسعید، محمدنعیم اقبال ، شفیق الرحمان، محمد زولفقار، سجاد حسین اور رخسانہ صدیق ملک مشتعمل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام ترقی پانے والے آفیسران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکو اپنے فرائض محنت، ایمانداری اورفرض شناسی سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے تمام آفیسران کی اگلے عہدوں پر ترقی کی خواہش ہوتی ہے جس کے لئے وہ محنت، ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

--------------------------------

 

 

 

Tuesday, July 19, 2022