PRESS RELEASE DATE 20.07.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(411)

20-07-2022

بہاولپور()پولیس کی گزشتہ وو دنوں میں منشیات فروشوںاورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی جرائیو کے خاتمے اورجرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثاسرکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ صدر قائمپور، صدر یزمان اور حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان مقبول ، خادم حسین اور اللہ سجاد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے110 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ صدربہاولپور، ڈیرہ نواب اور ہیڈراجکاں نے منشیات فروش ملزم عمران،ظفر،ثاقب،عاقب،صابر اور شہزاد سے4360گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ اوچ شریف، نوشہرہ جدید اور صدر احمدپورشرقیہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سمیع اللہ،غلام عباس اور عابدکے قبضہ سے01عددبندوق12 بور، 01عددر پیٹر، 01عدد کاربین 12بور برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

-----------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(412)

20.07.2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارکی ڈپٹی کمشنر بہاولپورکے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں دفتر چیمبر آف کامرس  بھاولپور میں منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت،  سنئیر ارکان چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران، امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسداران و منتظمیں جلوس و مجالس کی بڑی تعداد بھی شریک۔

؎بہاول پور (  ) ٌ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیاکی سربراہی میں چیمبر آف کامرس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں انجمن تاجران، لائسنسداران اور امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں صدر چیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس، سابق صدور چیمبر آف کانفرنس چوہدری عبدالجبار، شیخ عباس رضا، ممبران امن کمیٹی، ممبران انجمن تاجران، پولیس سرکل آفیسرز و مہتمم تھانہ جات ضلع ہذا اور سول سوسائٹی کے سینئیر رہنماں کی بھی شرکت۔اس موقع پر ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار نے کہا کہ محرم الحرام میں مل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔ محرم کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس ہائے میں وقت کی پابندی کریں اور جلوس کی بروقت بر آمدگی اور اختتام کو یقینی بنائیں۔جلوس کو منظور شدہ روٹ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔موجودہ ملکی صورت حال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ بعد ازاں محرم الحرام کے سلسلے میں لائسنداران اور منتظمین جلوس و مجالس کے مسائل سنے اور ان کے منصفانہ اور پر امن حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 

Wednesday, July 20, 2022