PRESS RELEASE DATED 21.07.2022 (02 Files)

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(412)
21-07-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کھلی کچہری میں عوام الناس کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں باضابطہ کاروائی کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی او بھاولپور
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سننا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں ۔ڈی پی او نے کہا کہ معیاری انصاف کی فراہمی اور کھلی کچہری کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جا رہے ہیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

------------------------------------------------------------------

 

 
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(413)
21-07-2022
بہاول پور( )آرپی او بھاولپور صادق علی ڈوگرکا ڈی پی اوبہاولپور عبادت نثار کے ہمراہ زیر تعمیر ڈولفن سنٹر بھاولپور، زیر تعمیرتھانہ سول لائن ، زیر تعمیربائونڈری وال پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول کا دورہ۔
تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز آرپی او بھاولپور صادق علی ڈوگراور ڈڈڈی پی اوبہاولپور عبادت نثار نے زیر تعمیر ڈولفن سنٹر بھاولپور، زیر تعمیرتھانہ سول لائن ، زیر تعمیربائونڈری وال پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

  ترجمان بہاولپور پولیس
Thursday, July 21, 2022