PRESS RELEASE DATED 24.07.2022 (02 Files)

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(417)
23.07.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، 25 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے، انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے

 ڈی پی اوعبادت نثارتفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او عبادت نثار کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 25 شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کو اس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

---------------------------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(418)23.07.2022
ڈپٹی کمشنر بھاولپور عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارکی مشترکہ صدارت میں بسلسلہ محرم الحرام پولیس لائن بھاولپور میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،  
سنئیر ارکان چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران، امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسداران و منتظمیں جلوس و مجالس کی بڑی تعداد بھی شریک۔بہاول پور (  )  تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی صدارت میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں عہدیداران چیمبر آف کامرس، ممبران امن کمیٹی، ممبران انجمن تاجران، پولیس سرکل آفیسرز و مہتمم تھانہ جات اور سول سوسائٹی کے سینئیر رہنماؤں کی بھی شرکت۔ اس موقع پر ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار نے کہا کہ محرم الحرام میں مل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔ محرم کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس ہائے میں وقت کی پابندی کریں اور جلوس کی بروقت بر آمدگی اور اختتام کو یقینی بنائیں۔جلوس کو منظور شدہ روٹ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔موجودہ ملکی صورت حال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ بعد ازاں محرم الحرام کے سلسلے میں لائسنداران اور منتظمین جلوس و مجالس کے مسائل سنے اور ان کے منصفانہ اور پر امن حل کی  یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ترجمان بہاولپور پولیس

ترجمان بہاولپور پولیس

---------------------------------------------------------

 

 

 

Saturday, July 23, 2022