PRESS RELEASE DATED 25.07.2022 (03 Files)

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(422) 2022۔07۔25
بہا ول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، 23 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے، انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے، ڈی پی اوعبادت نثارتفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او عبادت نثار کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 23 شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اورانفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ ڈی پی او نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کو اس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

-----------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(423)2022۔07۔25 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ضلع بھر کے خدمت مراکز کو پبلک سروس بہتر بنانے کے لیے مناسب گائیڈ لائنز جاری کیں، خدمت مراکز کی آن لائن و فزیکل مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ، خدمت مراکز بہاول پور پولیس کا حقیقی چہرہ ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، ڈی پی او عبادت نثار تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی پبلک سروس پالیسی کے تحت خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے، ڈی پی او عبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت واضح ویژن ہے، خدمت مرکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دینا ہے۔ خدمت مراکز میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، خدمت مراکز میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بمطابق ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او نے خدمت مراکز میں صفائی، موسمی صورتحال اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

-----------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(424)2022۔07۔25
بہاول پور() ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کی پولیس عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں پولیس اور عوام کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کی پولیس عوام رابطہ پالیسی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایات کی روشنی میں ہر سرکل کی سطح پر پولیس اور عوام کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں پولیس اور عوام دونوں طرف سے بھرپور شرکت کی گئی۔ عوامی سطح پر بھی ان سرگرمیوں کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ بھاولپور پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس طرح کی مزید صحت مند سرگرمیاں متعارف کروائیں گے تاکہ پولیس اور عوام کے مابین رابطہ مضبوط ہو۔ اس ضمن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری رہیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

----------------------

 

 

Monday, July 25, 2022