PRESS RELEASE DATED 26.07.2022 (03 Files)

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(425) 26-07-2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، 28 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے، انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے-

ڈی پی اوعبادت نثارتفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او عبادت نثار کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 28 شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اورانفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ ڈی پی او نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کو اس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

------------------------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(426)2022۔07-26

بہاول پور() بھاولپور پولیس  کا گزشتہ دو روز میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج، ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بھاولپور پولیس دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے-

ڈی پی او بھاولپور۔تفصیل کے مطابق بھاولپور پولیس تھانہ بغدادالجدید، قائم پور، عنایتی، ہیڈراجکاں، صدر بھاولپور اور صدر حاصل پور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے شراب اور 4500 گرام سے زائد چرس اور 215 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کر کے ملزمان سے 2 عدد پسٹل بھی برآمد کئے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولی

---------------------------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(427)2022۔07۔26

بہاول پور() نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور میں کلاسز کا باقاعدہ آغاذ، بھاولپور پولیس کی جانب سے دور دراز کے علاقوں میں پبلک سروس بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم، پولیس ضلعی دفتر سے دور سروسز مہیا کرنے والے اداروں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ عوام کو ان اداروں کے حقیقی ثمرات مل سکیں-

ڈی پی او عبادت نثار تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی پبلک سروس پالیسی کے تحت نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی کلاس میں 15 سے زائد طلبا نے داخلہ لیا۔ کلاسز کے باقاعدہ آغاز پر حاصل پور کے عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او عبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا پبلک سروسز کے حوالے سے بہت واضح ویژن ہے جس کا مقصد متعین شدہ وقت میں عوام کو بہترین سروسز مہیا کرنا ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکولز میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، ان اداروں میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بمطابق ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او نے پولیس ڈرائیونگ سکولز میں صفائی، موسمی صورتحال اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

----------------------------------------

 

 

Tuesday, July 26, 2022