PRESS RELEASE DATED 28.07.2022 (02 Files)

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(431)۔28-07-2022
بہاول پور()پولیس کی گزشتہ02 دنوں میں منشیات فروشوںاورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ اور نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان غلام عباس اور قیصر عباس کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے270 لیٹر شراب،100لیٹر لہن معہ چالوبھٹی برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ عباسنگر اور سول لائنز نے منشیات فروش ملزم غلام نقی اور وقاص 1500گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ اوچ شریف،بغداد الجدید، سٹی احمدپورشرقیہ، س۔سٹی حاصلپور، صدر حاصلپور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سمیع اللہ،غلام عباس اور عابدکے قبضہ سے01عددبندوق12 بور اور 05عددپسٹل 30بور برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 
------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(432)۔28-07-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، 24 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے، انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے-
ڈی پی اوعبادت نثارتفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او عبادت نثار کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 24 شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اورانفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ ڈی پی او نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کو اس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس
-----------------------

 

Thursday, July 28, 2022