PRESS RELEASE DATE 05.08.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(451)
05.08.2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

--------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(452)
05.08.2022
بہاول پور()ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او  دفتر میں کھلی کچہری ، متعدد شہریوں کی شرکت ، متعلقہ افسران کو درخواستوں پر کارروائیوں کے احکامات جاری ،ڈی پی او کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی اپنے علاقہ میں کھلی کچہری منعقدکرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیزتک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل کوبروئے کارلایاجا رہاہے، ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری ، متعد د شہریوں نے شرکت کی۔انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں دادرسی کرتے ہوئے واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔جبکہ آئی جی پنجاب اورڈی پی او کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقہ کی مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری رکھاہواہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل اسی طرح جاری رہے گاتاکہ شہریوںکے مسائل کو ان کی دہلیزپرسنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

----------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(453)
2022۔08۔05
بہاول پور() ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز، بھاولپور پولیس کی جانب سے دور دراز کے علاقوں میں پبلک سروس بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم، پولیس ضلعی دفتر سے دور سروسز مہیا کرنے والے اداروں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ عوام کو ان اداروں کے حقیقی ثمرات مل سکیں-
ڈی پی او عبادت نثار تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پبلک سروس پالیسی کے تحت ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی کلاس میں31 سے زائد طلبا نے داخلہ لیا۔ کلاسز کے باقاعدہ آغاز پریزمان کے عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا۔دوسرے بیج میں 11سے زائد طلباء کا کورس جاری ہے ۔ ڈی پی او عبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا پبلک سروسز کے حوالے سے بہت واضح ویژن ہے جس کا مقصد متعین شدہ وقت میں عوام کو بہترین سروسز مہیا کرنا ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکولز میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، ان اداروں میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بمطابق ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او نے پولیس ڈرائیونگ سکولز میں صفائی، موسمی صورتحال اور سیکیورٹی کو مد نظر
 رکھتے ہوئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

Friday, August 5, 2022