PRESS RELEASE DATE 06.08.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(454)

06.08.2022

بہاول پور ( ) آٹھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 70 مجالس عزا منعقد اور 31 جلوس برآمد ہوں گے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 1800 سے زائد آفیسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

تفصیل کے مطابق آٹھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 70 مجالس اور 31 جلوس منعقد ہوں گے۔ اس ضمن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس ومجالس کی سیکیورٹی پر 1800 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والے شرکا کی مکمل تلاشی لی جائے گی اور جلوس کے راستے میں شامل دیگر راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا۔ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس بھی موجود ہو گی۔ مجلس کے چاروں اطراف ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جلوس شروع ہونے سے پہلے روٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس کے جوان مسلح مامور کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ دیگر معاون ادارے اپنے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی اور ڈیوٹی پر موجود ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کرنے کی 

ہدایت کی ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(455)

06-08-2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،ضلعی پولیس نے پچھلے02روزمیںمختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ ہیڈراجکاں، ڈیروار اور خیرپور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان زاہد، نویداختراور عاشق کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 166 لیٹر شراب برآمدکرلی۔۔تھانہ سول لائنز، بغداد الجدید، چنی گوٹھ، صدر حاصلپور، قائمپور، ڈیرواور اور خیرپورٹامیوالی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان آصف ، عبدالحکیم، ذیشان، سعید ، منظور، عزیز رفیق، اجمل اورنعیم کے قبضہ سے05عدد  پسٹل 30 بور، 02 عددکاربین 12بور، 01 عدد ریوالور 12 بور برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ ہیڈراجکاں نے پکار15 پر جھوٹی اورمن گھڑت کال کرنے پرزاہد کوگرفتارکرلیا۔ اس طرح تھانہ خیرپور ٹامیوالی پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کرکے پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کرلی ۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

****************** 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(456)

06.08.2022

بہاول پور()ایس پی انوسٹی گیشن اسلان زاہد کی کھلی کچہری،20شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ایس پی انوسٹی گیشن

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکارکے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفترمیں کھلی کچہری،20شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس پی  انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

Saturday, August 6, 2022