PRESS RELEASE DATE 07.08.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(457)
07.08.2022
بہاول پور ( ) نو اور دس محرم الحرام کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جامع اور موثر سیکورٹی پلان جاری، نو محرم الحرام کو ضلع بھر میں 77 مجالس عزا منعقد اور 30 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ دس محرم الحرام کو ضلع بھر میں 33 مجالس عزا منعقد اور 112 جلوس برآمد ہوں گے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 2000 سے زائد آفیسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،  1500 سے زائد والنٹیئرز بھی سیکورٹی کا حصہ ہیں۔

تفصیل کے مطابق نو محرم الحرام کو ضلع بھر میں 77 مجالس عزا منعقد اور 30 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ دس محرم الحرام کو ضلع بھر میں 33 مجالس عزا منعقد اور 112 جلوس برآمد ہوں گے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کے لئے ایک موثر اور جامع سیکیورٹی پلان  جاری کر دیا گیا ہے، 2000 سے زائد آفیسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 1500 سے زاد والنٹیئرز بھی سیکورٹی کا حصہ ہیں۔ جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والے شرکا کی مکمل تلاشی لی جائے گی اور جلوس کے راستے میں شامل دیگر راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا۔ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس بھی موجود ہو گی۔ مجلس کے چاروں اطراف ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جلوس شروع ہونے سے پہلے روٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس کے جوان مسلح مامور کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ دیگر معاون ادارے اپنے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی اور ڈیوٹی پر 
موجود ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان  بہاولپورپولیس 

-------------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(458)
07.08.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکارکی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان  بہاولپورپولیس 

-------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(459)
07.08.2022
بہاول پور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرپولیس تھانہ صدر بھاولپور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، پولیس نے ایک کلو گرام سے زائد آئس اور اڑھائی کلو گرام چرس برٓمد کر لی ، مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارکی ہدایات کے مطابق پولیس تھانہ صدر بھاولپور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مختلف مقامات سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی۔ پولیس تھانہ صدر  بھاولپور نے ملزمان ہمایوں ظفر، عبداللہ اور  ذوالفقار کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد اور اڑھائی کلو گرام چرس برآمدکرلی۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکر لیے گئے۔ ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں، معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان  بہاولپورپولیس 

-----------------------------

 

 

 

Sunday, August 7, 2022