PRESS RELEASE DATE 08.08.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(458)

08.08.2022

بہاول پور()  09 اور 10 محرم الحرام کوضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات کے مانیٹرنگ کیلیے کنٹرول روم قائم ، عزاداروں کو فول پر سیکیورٹی مہیا کرنا ہمارا فرض ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق09اور 10 محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلیے ڈی پی او آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ کنٹرول روم دو شفٹوں میںکام کرے گا ۔ ہر شفٹ کا انچارج ایک انسپکٹر تعینات کیا گیا کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد معلومات کی بروقت  ترسیل اور جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کو مانیٹر کرنا ہے ۔کنٹرول روم ڈی پی او بہاولپور کی براہ راست نگرانی میں کام کرے گا ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پر عزم ہیںاور اس کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں 

ترجمان  بہاولپورپولیس 

------------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(460)

08-08-2021

بہاول پور()ڈی پی اوعبادت نثار کا 09محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس ہائے کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، منتظمین سے ملاقات کی، جلوس ہائے پر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ رینجرز بھی موجود ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں، فول پروف سرچنگ کے بعد شرکاء کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلع کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوس ہائے کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا،ڈی پی او نے ضلع بھر کے09اور 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس ہائے کا وزٹ کیا،متعلقہ ایس ڈی پی اوزنے جلوس کی سیکیورٹی بارے بریفنگ دی، ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا اور مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی، وزٹ کے دوران لائسنس داران، منتظمین جلوس اور امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی، منتظمین جلوس نے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جلوس ہائے کو تین حصار میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستے میں آنے والے راستوں کو خاردار تاروں اور کناتوں سے سیل کیا گیا ہے۔ چھتوں پر ماہر نشانہ باز و ملازمان تعینات ہیں، جلوس میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی کے نظام کو مزید سخت بنایا گیا ہے، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات جبکہ یوم عاشور کے حوالے سے سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کر کے پولیس کی مزید اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ جلو س ہائے پر رینجرز بھی تعینات ہے تاکہ بہاول پور میں امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے، ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر ر کھیں اور ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے سر انجام دیں،تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، منتظمن جلوس اور شہری پولیس سے تعاون کریں، سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،کسی کو شرانگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس افسران کی ویلفیئر کے حوالے سے ضلع کی تمام نفری کو ان کے پوائنٹ پر کھانا اور پانی فراہم کیا گیا،تمام پولیس افسران کی ویلفیئر بھی ترجیح ہے جوکہ محرم الحرام کے حوالے سے دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

ترجمان  بہاولپورپولیس 

 

 
Monday, August 8, 2022