PRESS RELEASE DATE 19.09.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(......)

19-09-2022

بہاول پور() ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر ڈسڑکٹ پولیس لائن ریکریشن ہال میں تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ   کپسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں افسران نے تفتیشی افسران کو تفتیش سے متعلقہ قوانین، انوسٹی گیشن تیکنیکس ، کرائم سین مینجمنٹ اور اخلاقیات و اقدار پر لیکچر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگرکے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی زیرنگرانی ڈسڑکٹ پولیس لائن ریکریشن ہال میں تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ   کپسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خضر اقبال ڈسٹرکٹ پبلک پرسیکیوٹر بہاولپور، وقاص محمود کرائم سین انوسٹی گیٹر(پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بہاولپور) انسپکٹر لیگل جام محمد محسن ، انچارج پولیس کرائم سین یونٹ لیاقت حسین اورانچارج سی ڈی آر نے تفتیشی افسران کو تفتیش سے متعلقہ قوانین، انوسٹی گیشن تیکنیکس ، کرائم سین مینجمنٹ اور اخلاقیات و اقدارپر لیکچر دیا۔ لیکچر دینے والے افسران نے تفتیشی افسران کو کپسٹی بلڈنگ کورس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سنگین اور دیگر مقدمات درج ہونے کے بعد روایتی اور جدید طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرتی ہے،پولیس مثل مقدمہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو سزاد لوانے میں اپنی تمام تروسائل اور توانائیاں صرف کرتی ہے، پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ کا ملزمان کو سزا دلوانے میں نہایت اہم رول ہے، پولیس اور پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ نے ملکر جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، ملزمان کو مقدمات میں کم سزا یا بری ہونے سے ان کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ دوبارہ کرائم کرتے ہیں، ان کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو اور دوسرے ان سے سبق حاصل کریں۔ مزید تفتیشی افسران کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے معیار کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، تفتیش کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جیساکہ آ پ لوگ دن رات جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کام کرتے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کو ممکن بناتے ہیں پھر مرحلہ آتا ہے ان ملزمان کے خلاف پیروی مقدمات اور عدالتوں سے ان کی سزایابی کا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب تفتیش کے ساتھ مثل کو یکسو اس طور کیا جائے کہ اس میں کوئی سقم نہ ہو، مثل میں کڑی سے کڑی ملی ہونا ضروری ہے تاکہ مجرم سزا یابی سے نہ بچ سکیں،انہوں نے تفتیشی افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ٹیکنیکل بنیادوں پر ہے، روایتی اور جدید دونوں طریقوں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھانا ہے مثل میں رہ جانے والے نقائص کو دور کریں، تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو ذہن نشین اور ان پر عمل کریں، انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے انسانیت کی خدمت کے لئے محنت اور نیک نیتی سے کام کرنا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

 

پریس ریلیز(562)

19-09-2022

بہاولپور()ڈی پی اوعبادت نثار کا شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت ،تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں ہیں ،ان کی جان ومال کی حفاظت ہمارا ولین فرض ہے۔ شہریوںکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں،ڈی پی او 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ا نسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات کی روشنی میںشہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پکار15پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔شہری ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،جس پر پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس ہونا چاہیے۔ متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس نہ ہونے پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، انہوںنے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں پکار15کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز،ان کامتعلقہ پولیس کو اطلاع دینا اور متعلقہ پولیس کے رسپانس تک کے تمام عمل کومانیٹرکیاجارہاہے۔غفلت ولاپرواہی ہر گز برداشت نہیں ،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتربنایاجائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے

 پیش آئیں ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

Monday, September 19, 2022