PRESS RELEASE DATE 20.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(563)
20.09.2022
بہاول پور()تھانہ کینٹ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،3ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،مقدمات درج، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او عبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عزیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ کینٹ کی سربراہی میں مشتمل ٹیمز نے مخبران کی اطلاع پر تھانہ کینٹ کے علاقہ دبئی چوک میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم امتیاز حسین کو گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے02کلو240گرام چرس برآمدکرلی گئی ۔اسی طرح دوران گشت جانچ پرتال کرنے پر تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈیرہ عزت میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالخالق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح دوران گشت بھیڈواں چوک کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضاء سے جانچ پرتال کے دوران50 لیٹر شراب برآمدکرلی ۔تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، معاشر ہ کو اس ناسور سے پاک کیا جائے گا۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(564)
20.09.2022
بہاول پور (  ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون تھانہ سول لائن کی مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 8کلوسے زائد چرس برآمد، 6ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ 
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے منشیات کے خلاف کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔ محمد سلیم Si معہ ملازمان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم ریلوے روڈپر موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم اصغر منشیات فروخت کرتا ہے جو اس وقت بشیر شاہ قبرستان کے نزدیک اس میں ملوث ہے اگر فوری ریڈ کیاجائے تو پکڑا جاسکتا ہے۔ مخبر کی نشاندہی پر ریڈ کیا تو شخص مذکورمنشیات فروشی کر رہا تھا پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگے جس کو ہمرایان ملازمان قابو کر لیا۔جس نے دریافت اپنا نام متذکرہ بالا بتایا اور چرس برائے نوش وفروش تسلیم کیا جس کے قبضہ سے 1460 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ دوسری کاروائی میں محمد سلیم SI معہ ملازمان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم شادی ہال روڈ پر موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ غلام رسول عرف سولی  منشیات فروخت کرتا ہے جو اس وقت اس میں ملوث ہے۔ اگر فوری ریڈ کیاجائے تو پکڑا جاسکتا ہے۔ مخبر کی نشاندہی پر ریڈ کیا تو شخص مذکورہ منشیات فروخت کرنے میں مصروف تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگا جس کو ہمرایان ملازمان قابو کر لیا۔جس نے دریافت اپنا نام متذکرہ بالا بتایا اور چرس برائے نوش وفروش تسلیم کیا جس کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کی۔اور اسی طر ح بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم شادی ہال روڈ پر موجود تھے کہ ملزم صغیر ولد محمد رمضان مشکوک پایا گیا اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگے جس کو فوری پکڑ کر تلاشی کی گئی اور اس کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ منشیات فروش محمد رمضان اور محمد وقاص کو سمیع اللہ چوک  کے قریب مشکوک جان کر تلاشی لی اور رمضان کے قبضہ سے 1520گرام جبکہ محمد وقاص کے قبضہ سے1250 گرام چرس برآمد کر لی ۔ محمد معظمSi معہ ملازمان بسلسلہ گشت و پڑتا ل شاہدرہ چوک پر موجود تھے کہ بہادرعلی ولد محمد حفیظ کو مشکوک پایا گیا اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگے جس کو فوری پکڑ کر تلاشی کی گئی اور اس کے قبضے سے 1360 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات امتناع منشیات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(565)
20.09.2022
بھاولپور(  ) ٹریفک پولیس بہاولپور کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے سٹیشن کے بچوں اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی مہم کے تحت پروگرامز و لیکچرز کاانعقاد۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک عباس اختر کی زیر نگرانی  بھاولپور ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل ریلوے سٹیشن بہاولپورکے بچوں میں اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں  پروگرامز و لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر شازیہ رمضان نے طالب علموں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کم عمر افراد کا وہیکلز چلانا منع ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد اپنے موٹر سائیکل پر بیک سائیڈ ویو مررزضرور لگوائیں۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں ۔ ون ویلنگ قابل گرفت و قابل سزا کے ساتھ ساتھ یہ ایک خونی کھیل ہے جس کا انجام بھیانک موت یا مستقل معذوری ہو سکتا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات ہمراہ رکھیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں سکول پرنسپل اور ٹیچنگ سٹاف نے سٹوڈنٹس میں پمفلٹ تقسیم کئے۔ پروگرام میں عملہ محکمہ ایجوکیشن ، ٹیچنگ سٹاف اوردیگر ٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

Tuesday, September 20, 2022