PRESS RELEASE DATE 21.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(566)
21-09-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،ضلعی پولیس نے پچھلے03روزمیںمختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری کے علاوہ درجنوں ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قانون شکنی کرنے والے عناصر کو گرفتارکرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پرضلعی پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات محنت اور جانفشانی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے پچھلے03روزمیں مجرمان اشتہاری کے علاوہ درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کیٹگری اے کے  08اوربی کے21مجرمان کو بھی گرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاںتیز کر دی گئیں اور16ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے14کلو 500گرام سے زائدچرس برآمدکرلی۔شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے12 ملزمان کو گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے495 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف بھی موثر کارروائیاں جاری،07ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے05عددپسٹل30 بور، 01عدد بندوق اور01ریوالور 32بوربرآمدکر لئیے۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائوپر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمدکرلیے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قانون شکنی کرنے والے عناصر کو گرفتاکرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(567)
21.09.2022
بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثارنے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی، تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکاراور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی، 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا عندیہ دیا۔ ڈی پی اوعبادت نثار نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(568)
21-09-2022
بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف گذشتہ 15 روز میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 37 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 15روز کی قلیل مدت میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں  روپے مالیت کے 37موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

Wednesday, September 21, 2022