PRESS RELEASE DATE 22.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(569)
22-09-2022
بہاولپور()پولیس کی جانب سے ای پولیس پوسٹ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ 30 دنو ں میں  87747مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57اور عدالتی مفرران 16 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 30425مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 139 گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 30 دنو ں میں بہاولپور پولیس نے ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ 87747مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57اور عدالتی مفرران 16 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 30425مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 139 گاڑیوں کا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرکرائم کنٹرول  اورکرائم پروینشن  میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

******************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز((570
22-09-2022
بہاول پور()پولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،11ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے، ڈی پی اوعبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکاراور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس عبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدددملزمان کوگرفتاررکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔ کاروائیوں میں پولیس تھانہ مسافرخانہ ، صدر احمدپورشرقیہ اور نوشہرہ جدید نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عزیز احمد، شاہداور حق نواز کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 01 عددبندوق، 01عدد ریوالور 32 بور اور01عدد رپیٹر 12بور برآمدکرلیا،پولیس تھانہ بغداد الجدیداورڈیرہ نواب صاحب نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فاروق اور حنیف سے 102لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی،پولیس تھانہ عباس نگر، اوچ شریف، عنائتی ، خیرپورٹامیوالی اور سٹی حاصلپور نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان  شوکت، علی حیدر، محمد علی، مصطفیٰ ، خادم حسین اور عمران سے03 کلو200گرام سے زائدچرس برآمدکرلی ۔جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اسی طرح مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اوعبادت نثار نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(571)
22-09-2022
بہاول پور() نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور کے مارننگ وایوننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکاراور جیپ کے بیج نمبر 03کی ٹریننگ مکمل، اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پوراسکول کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی  کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکارکے دوسرے بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

Thursday, September 22, 2022