PRESS RELEASE DATE 23.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(572)
23.09.2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(573)
23.09.2022
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ  برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلی۔ تھانہ عباسنگر، مسافرخانہ اور صدر یزمان پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان صدیق، فلک شیر اور ضیااللہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے3120 گرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ کوتوالی، صدر بہاولپور، مسافرخانہ ، صدریزمان، ہیڈ راجکاں، سٹی حاصلپور، اور قائمپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان نعمان، اکمل، آصف، سجادعرف شہزاد، خالد، ارشاد، خضرعباس، محمد دین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 410 لیٹر شراب اور 100لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمدکرلی۔ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، اوچ شریف، صدر یزمان اور قائمپور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سجاد، شہزاد، اللہ وسایا، ارشد اور دین محمدکو گرفتار کرکے کے قبضہ سے01عددپسٹل30 بور، 01عددرائفل7ایم ایم ، 01عدد کاربین، 01عدد رپیٹر اور01عدد بندق12بور برآمدکرلی۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(574)
23.09.2022
بہاول پور()ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری منعقدکرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیزتک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل کوبروئے کارلایاجا رہاہے، ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے احکامات کی روشنی میںڈی پی او کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقہ کی مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری رکھاہواہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل اسی طرح جاری رہے گاتاکہ شہریوںکے مسائل کو ان کی دہلیزپرسنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترمیں بھی شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

Friday, September 23, 2022