PRESS RELEASE DATE 24.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(575)

24.09.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی ، ایک ہی دن میں09کلو گرام سے زائد چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے15 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ کوتوالی، صدراحمدپورشرقیہ، خیرپورٹامیوالی اورقائمپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان وسیم، آصف، سیف اللہ ، جواد، وسیم اور عزیزکو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے230 لیٹر شراب،50لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمدکرلی۔تھانہ سول لائن، بغدادالجدید، عباس نگر، سٹی احمدپورشرقیہ اور سٹی حاصلپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان رضوان، ایاز عرف کوڈو، زمان عرف زمانی، بشیر، ارشداور فیروزکوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 09کلوگرام سے زائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ پولیس تھانہ  بغداد الجدید، دھوڑکوٹ اورقائمپورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صداقت، اعظم اور مشتاق کے قبضہ سے03عدد  پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(576)

24-09-2022

بہاول پور() ڈی ایس پی کوثر عباس شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپورشرقیہ کے مارننگ وایوننگ کے موٹرسائیکل/ موٹرکاراور جیپ کے بیج نمبر 03کی ٹریننگ مکمل، اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لییڈی ایس پی کوثر عباس گیلانی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپور شرقیہ کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہLTV کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکاراور جیپ کے تیسرے بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(577)

24-09-2022

بہاول پور( )نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں عمل میں لاکر ملزمان گرفتارکرکے پیش عدالت کئے جائیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔

 تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائیاں کی جائیں۔ اہم تنصیبات بینک ہائے، پیٹرول پمپ، تعلیمی اداروں اور مذہبی عبادتگاہوں کی SOPکے مطابق سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے نام ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ویلنیرایبل اسٹیبلشمنٹس کے وزٹ کریں اور وہاں پر موجود سکیورٹی کی کمی بیشی دورکرائیں۔تاہم سکیورٹی کی آڑ میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ تمام زیر تفتیش مقدمات کومیرٹ پر یکسو کیا جائے۔ مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کو یقینی بناکر پیش عدالت کئے جائیں تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

Saturday, September 24, 2022