PRESS RELEASE DATE 25.09.2022 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(578)
25.09.2022
بہاول پور(  ) ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمدمبین شہیدپولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول سمیت عوام کی سہولیات کے لیے بہاولپور کے تمام سرکل ہائے میں پولیس ڈرائیونگ اسکولز قائم کردیئے گئے جہاں پر موٹر کار کے پہلے بیچ کے طلباسرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں جبکہ دوسرے/تیسرے بیج کی ٹریننگ شروع ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچا کے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے-ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق بہاول پورپولیس نے عوام کی خدمت کے لیے" ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سید احمدمبین شہیدپولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول بہاول پور" کا قیام عمل میں لایا ،اس کے بعد عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے  نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور، ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی،ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان،ڈی ایس پی کوثر عباس گیلانی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپور شرقیہ کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی  کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ پر مشتمل ٹریننگ موٹرکار /جیپ کے دوسرے/ تیسرے بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ جہاں پرپرنسپل ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولزضلع بہاولپور محمد ایوب گجر Si اپنی ٹیم کے ہمراہ عوام الناس کے لیے ڈرائیونگ کے لیے تربیت کاکام اچھے انداز سے سرانجام دے رہے ہیں۔پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز کی ٹیم نے ہزاروں افراد کوموٹرکار جبکہ ایل ٹی وی  کی تربیت دی۔پرنسپل ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سید احمدمبین شہیدپولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول بہاول پورنے بتلایا کہ موٹر کا رٹریننگ کا دورانیہ 02 ہفتے اور ایل ٹی وی  ٹریننگ کا دورانیہ 06 ہفتے پر مشتمل ہوتا ہے ،جہاں پرڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اورشام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ،روڈ سیفٹی اورقانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیورکی خصوصیات بھی سکھائی جاتی ہیں۔اچھی اوربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تحصیل لیول پر قائم تمام اسکولز کے پہلے اور دوسرے بیچ کے طلبہ اچیومنٹ سرٹیفکیٹ اورکامیابی سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ عوام الناس کی ڈرائیونگ کے میدان میں خدمات کا یہ سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے عملہ کو  ہدایت کی کہ وہ اسکول میں تربیت حاصل کرنے والوںکے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
   ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(579)
25.09.2022
بہاول پور (  ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون تھانہ سٹی حاصلپور کی مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 05کلوسے زائد چرس برآمد، خاتون سمیت06ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ 
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصلپور نے منشیات کے خلاف کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔ محمد رمضان ایس آئی  معہ ملازمان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم پرانا حاصلپورپر موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ ملزمہ طاہرہ یاسمین تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتی ہے جو اس وقت گرین سٹی ٹائون میںمنشیات لے کر کھڑی ہے اگر فوری ریڈ کیاجائے تو پکڑا جاسکتا ہے۔ مخبر کی نشاندہی پر ریڈ کیا توخاتون مذکورہ منشیات لیکر کھڑی تھی پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگی جس کو ہمرا ہ ملازمان قابو کر لیا۔جس نے دریافت اپنا نام متذکرہ بالا بتایا اور دائیں ہاتھ میں پکڑی ہوئی گٹھڑی بذریعہ لیڈی کنسٹیبل چیک کروانے پر اس کے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ دوسری کاروائی میں معہ ملازمان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم ریلوے روڈ پر موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ شیراز نیازی منشیات فروخت کرتا ہے جو اس وقت نیازی چوک پر حاصلپور اپنے گھر کے سامنے چرس فروخت کررہا ہے۔ اگر فوری ریڈ کیاجائے تو پکڑا جاسکتا ہے۔ مخبر کی نشاندہی پر ریڈ کیا تو شخص مذکورہ منشیات فروخت کرنے میں مصروف تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگا جس کو ہمرایان ملازمان قابو کر لیا۔جس نے دریافت اپنا نام متذکرہ بالا بتایا اور چرس برائے نوش وفروش تسلیم کیا جس کے قبضہ سے 300 گرام چرس برآمد کی۔اور اسی طر ح بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم وہاری روڈ پل ایف ڈبلیو پر موجود تھے کہ ملزم عبدالرئوف نہر کنارے پر رامے ہسپتال کی طرف سے چلتا آیا پولیس کو دیکھ کر پیچھے مڑنے لگاجس کو مشکوک جانتے ہوئے فوری پکڑ کر تلاشی کی گئی اور اس کے قبضے سے220 گرام چرس برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ منشیات فروش محمد جاوید عرف کباڈیہ کو نزد نیازی چوک ریلوے روڈ  کے قریب مشکوک جان کر تلاشی لی اور رمضان کے قبضہ سے 520گرام جبکہ فیروز ولد ظفر کے قبضہ سے2000 گرام چرس برآمد کر لی ۔ عبدالعزیزSi معہ ملازمان بسلسلہ گشت و پڑتا ل 63ایف کالونی نزد گندہ کھوہ پر موجود تھے کہ عمران قمر ولد عبدالجبار کو ہمراہ دو جیری کین مشکوک پایا گیا اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر کھسکنے لگے جس کو فوری پکڑ کر چیک کیا گیا اور اس کے قبضے سے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات امتناع منشیات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(580)
25-09-2022 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت 
ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(581)
25-09-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 03 روزمیں منشیات فروشوںکے خلاف مختلف کارروائیاں،درجنوں ملزمان گرفتار،منشیات برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کمپئین پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان شروع کر دیا ہے۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ عباس نگر، اوچ شریف، عنائتی، سٹی حاصل پور، خیر پور ٹامیوالی، مسافر خانہ،  صدر یزمان، سول لائن اور  بغداد الجدید پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے13 کلو 500 گرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔ تھانہ  بغداد الجدید، ڈیرہ نواب صاحب، کوتوالی، صدر بہاولپور، مسافرخانہ، صدر یزمان، سٹی حاصل پور، قائم پور، صدر یزمان اور صدراحمدپور شرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے662 لیٹر دیسی شراب، 190لیٹر لہن معہ 02 چالو بھٹیاں برآمد کر لیں۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

Sunday, September 25, 2022